عمران خان سے ملاقات کیلیے علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
راولپنڈی:
عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی ا مین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
علی امین گنڈاپور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی آج کی ملاقات گزشتہ روز کی گئی اعظم سواتی کی ملاقات کا تسلسل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کی ملاقات میں گزشتہ روز دی گئی ہدایات کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے اسپیکر کے پی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا پیغام دیا تھا۔
عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گیٹ نمبر 5سے اڈیالہ جیل میں داخل ہوئے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل کی ملاقات
پڑھیں:
تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تمام لوگوں کا ڈیرہ جات فیسٹیول میں تعاون اور شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، ڈیرہ جات میں شامل تمام ایونٹس اب سالانہ ایونٹس بنادیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ڈیرہ جات میلہ پُرامن بنانے کےلیے پولیس کا کردار مثالی رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ فیسٹیول میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کےلیے 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔