لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز کیلئے منتخب ہو کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس پی عائشہ بٹ کو ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈ 2025 کے لئے منتخب کر لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ گلاسگو سکاٹ لینڈ میں اس سال ستمبر میں منعقد ہونے والی 62 ویں سالانہ کانفرنس میں ایس پی عائشہ بٹ کو عالمی ایوارڈ سے نوازا جائے گا، ایس پی عائشہ بٹ ان دنوں سٹی ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کیلئے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے، عائشہ بٹ کو پولیسنگ کے شعبے میں شاندار کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی عائشہ بٹ کو محکمہ پولیس کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایس پی عائشہ بٹ کی کامیابی تمام پولیس افسران بالخصوص خواتین افسران کیلئے باعث فخر ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایس پی عائشہ بٹ عائشہ بٹ کو

پڑھیں:

وزیر خزانہ اورنگزیب  عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکہ چلے گئے 

 اسلام آباد(آئی این پی+نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب  عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہو گئے، جہاں وہ ورلڈ بنک، آئی ایم ایف حکام سمیت کئی اہم تقاریب میں شرکت اور ملاقاتیں کریں گے۔  ورلڈ بنک گروپ/ آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس سوموار 21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل تک جاری رہیں گیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب ان اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بنک اور آئی ایم ایف کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے  ۔وہ دورہ کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ اور ہم منصب قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔امریکہ کے سٹیٹ اور ٹریثری ڈیپارٹمنٹس کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں۔دورہ کے دوران عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل اور سرمایہ کار بنکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔وزیر خزانہ دورہ کے دوران سرمایہ کاری فورمز اور سیمینارز سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔وزیر خزانہ دورے کے دوران موسمیاتی اقدام کے لیے قائم وزرائے خزانہ کے اتحاد کی تیرھویں وزارتی نشست میں شرکت کریں گے ۔وزیر خزانہ جیفریز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک گول میز نشست میں 'پاکستان کے معاشی منظر نامے،تازہ ترین مالی و مالیاتی پیش رفتوں اوراصلاحات پر پیش قدمی اور آئی ایم ایف کے ساتھ روابط' کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیڑھ لاکھ ماہانہ تنخواہ، پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے خوشخبری
  • شہباز شریف کا نمایاں کارکردگی پر تارکین وطن کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  • برطانوی جریدے کی جانب سے ڈاکٹر ادیب رضوی کیلیے عالمی ایوارڈ
  • تنخواہ دار اب ٹیکس سے نہیں بچ سکے گا، پنجاب حکومت نے شکنجہ تیار کرلیا
  • پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کر پا رہا: شاداب خان
  • علی امین کا ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان
  • آئندہ مالی سال 26-2025 کیلئے 7 ہزار 222 ارب روپے کا وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ
  • پی سی بی کی طرف سے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے اشتہار جاری
  • وزیر خزانہ اورنگزیب  عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکہ چلے گئے 
  • عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے،وزیر داخلہ محسن نقوی