وزیر اعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، افغان باشندوں کی وطن واپسی سے متعلق آگاہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے کیے گئے اقدامات اور افغان باشندوں کی وطن واپسی سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں سیکیورٹی کے لیے اقدامات کی پیشرفت اور افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔
بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے بالخصوص عید الفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران متعلقہ وزارت کے امور پر گفتگو کی گئی۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔
غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہو چکی ہے، یکم اپریل تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 886,242 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔
عید کے تیسرے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائین ختم ہو گئی ہے، اب چونکہ مقررہ تاریخ گزر گئی ہے اس لیے متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: افغان باشندوں کی وزیر داخلہ اور افغان
پڑھیں:
محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز کی ملاقات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ آمد پر اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا کا خیر مقدم کیا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایڈوائزر فیصل شاہکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے امن مشنز کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے۔ عالمی امن کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں فخر ہے کہ اقوام متحدہ کی پولیس کی سربراہی اس وقت پاکستان پولیس سروس کے ایک افسر کر رہے ہیں۔