City 42:
2025-04-22@14:25:37 GMT

پنجاب کی خاتون پولیس آفیسر نےعالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT

عابد چودھری:    پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز حاصل کرکے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔   

  تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس ایس پی عائشہ بٹ کو Excellence in Performance Award کیلئے منتخب کرلیا گیا ۔سکاٹ لینڈ میں 62ویں سالانہ کانفرنس میں ایس پی عائشہ بٹ کو ایوارڈ سے نوازا جائےگا۔

ایس پی سی ٹی ا و گوجرانوالہ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں،اُن  کو شاندار کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔

 اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

اس موقعے پر آئی جی پنجاب کی ایس پی عائشہ بٹ محکمہ پولیس کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی۔ ڈاکٹر عثمان انور  نے کہا کہ ایس پی عائشہ بٹ کی کامیابی تمام خواتین افسران کیلئے باعث فخر ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ایس پی عائشہ بٹ

پڑھیں:

کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کلفٹن عیدگاہ پارک میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے گھر سے 5 لاکھ روپے کی رقم برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزم فواد نے سونے کے کاروبار میں والد کے 5 لاکھ روپے ک انقصان کیا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ نقصان کی رقم واپس نہ کرنے کے لیےملزم نے ڈکیتی کا ڈرامہ کیا اور اپنے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ روپے نکلوا کر گھر میں رکھ دیے تھے۔

اس کے بعد ملزم نے پولیس کو فون پر بتایا کہ 4 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 5 لاکھ روپے چھین لیے ہیں۔

ملزم نے جو ڈکیتی کی جگہ بتائی وہاں کی سی سی ٹی وی میں واردات کے شواہد نہیں ملے۔

پولیس نے ملزم سے تفتیش کی تو اس نے جھوٹی اطلاع دینے کا اعتراف کرلیا، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • برطانوی جریدے کی جانب سے ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کیلئے عالمی ایوارڈ
  • چیٹ جی پی ٹی نے خاتون کے کمرے کا نقشہ ہی بدل دیا
  • ڈیڑھ لاکھ ماہانہ تنخواہ، پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے خوشخبری
  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • شہباز شریف کا نمایاں کارکردگی پر تارکین وطن کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  • برطانوی جریدے کی جانب سے ڈاکٹر ادیب رضوی کیلیے عالمی ایوارڈ
  • جان سینا ریکارڈ 17 ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن گئے
  • کنول عالیجا، مصنوعی ذہانت کے بل پر عالمی کاروباری اداروں تک رسائی پانے والی باہمت خاتون
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
  • عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے،وزیر داخلہ محسن نقوی