امریکا کا اسرائیل پر تنقید کرنے والے غیر ملکی طلبہ کو ویزا نہ دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
امریکا کا اسرائیل پر تنقید کرنے والے غیر ملکی طلبہ کو ویزا نہ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز
واشنگٹن: امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند غیر ملکی طلبہ کے لیے ویزا لینا مزید مشکل ہونے والا ہے، کیونکہ امریکی حکومت نے اسٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے سخت اسکریننگ کا حکم دے دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تمام امریکی سفارتخانوں کو ویزہ درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا مواد کی جانچ کا حکم دیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ فیصلہ امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے 31 اگست 2024 کے درمیان اسٹوڈنٹ ویزا حاصل کرنے والے تمام افراد کی سوشل میڈیا سرگرمیاں اسکین کی جائیں گی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی درخواست گزار نے فلسطین کے حق میں یا اسرائیل کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہوگی، تو اس کی ویزا درخواست مسترد ہو سکتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
جہالت بہت زیادہ ہے، نعمان اعجاز کا وضو کے بیان پر تنقید کرنے والے صارفین کو جواب
نعمان اعجاز پاکستان کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک اور انتہائی ورسٹائل اداکار ہیں۔
انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی شاندار پروجیکٹس کیے ہیں اور ہر کردار کو بھرپور طریقے سے نبھانے کی مہارت رکھتے ہیں۔
حالیہ دنوں میں انہوں نے بسمل، پرورش اور شرپسند جیسے کامیاب پروجیکٹس کے ذریعے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔
ان کا کردار فراست بھی اتنی حقیقت پسندی کے ساتھ نبھایا گیا ہے کہ کوئی اور اس میں اتنی جان نہیں ڈال سکتا تھا۔
نعمان اعجاز نے ایک بار یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ ہر صبح کام پر جانے سے پہلے وضو کرتے ہیں، جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
لوگوں نے ان کے اس بیان پر مختلف تبصرے کیے، میمز بنائیں کیونکہ وہ شوبز کی دنیا سے وابستہ ہیں۔
اس حوالے سے انہوں نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ پرانے دور کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں جن کے عقائد آج کے دور میں سمجھنا انتہائی مشکل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں نے ہمیں ایک بات سکھائی تھی گھر سے کام کے لیے وضو کرکے نکلا کرو اس سے رزق کے مزید دروازے کھلتے ہیں لیکن لوگوں نے اس پر میمز بنائیں کہ ’نعمان اعجاز وضو کرکے نامحرم عورتوں کے ساتھ کام کرتے ہیں‘۔
نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے انہوں نے حالیہ برسوں میں انٹرویو دینا کم کر دیا ہے تاکہ ان کی باتوں کو غلط انداز میں نہ لیا جائے۔