ملک میں ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری اور ترقی کے لیے ایس آئی ایف سی کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
 

سپیشل انوہیسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے چین کی ٹیلی کام کمپنی ہواوے نے 3 لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی تربیت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

ہواوے کی جانب سے 60 ہزار پاکستانیوں کو جدید آئی ٹی تربیت جب کہ 2  لاکھ 40 ہزار شرکا کو بنیادی آئی ٹی ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ہواوے اور ایچ ای سی کے اشتراک سے  15 جامعات میں جدید آئی ٹی کورسز متعارف  کرائے جائیں گے۔

منصوبے کے تحت نوجوانوں کو جدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے  ۔ ہواوے ٹریننگ پروگرام سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے  ۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے اس اہم اقدام کی بدولت ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں بہتری اور آئی ٹی انقلاب کی راہیں ہموار   ہوں گی جب کہ پاکستانی معیشت کو ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں یہ منصوبہ سنگ میل ثابت ہوگا ۔

ہواوے کے تربیت یافتہ ماہرین کی جانب سے مقامی سطح پر نوجوانوں کو آئی ٹی مہارتوں پر تربیت دی جائے گی ۔ ایس آئی ایف سی ٹیکنالوجی کی ترقی سے معاشی استحکام اور ٹیلی کام سیکٹر کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایس آئی ایف سی ٹیلی کام آئی ٹی

پڑھیں:

 پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہو گیا : حکام  

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد  ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان اور برطانیہ کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور برطانیہ کی وزیر برائے ترقیاتی امور بیرونیس چیپ مین کی اہم ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی تعداد 200 سے زائد ہونے کے باعث تجارتی حجم 5.5 بلین پاؤنڈ سے تجاوز کر گیا۔ مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات اور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بیرونیس چیپ مین اور وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے ’’پاک-یو کے ایجوکیشن گیٹ وے‘‘ کے اگلے مرحلے کا بھی افتتاح کیا۔ ایجوکیشن گیٹ وے کے تحت اسٹارٹ اَپ فنڈ متعارف کروائے گئے جبکہ آن لائن لرننگ پروگرامز اور تعلیمی مواقع میں توسیع کی گئی۔پاکستان اور برطانیہ نے صحت، تعلیم، آبادی اور ماحولیاتی استحکام میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک برطانیہ تعاون کے لیے ماحولیات، قدرتی وسائل اور گرین ٹیکنالوجیز کے فریم ورک میں گرین کومپیکٹ پروگرام  کا آغاز کیا گیا۔اہم ترقیاتی پیش رفت سے پاکستان کی معیشت میں استحکام، سرمایہ کاری میں اضافہ اور عالمی اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ  عالمی سطح پر پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا قومی ریگولیٹری اصلاحات کے پیکج کا اجرا
  • اصلاحات اور استحکام کے بعد پاکستان امریکا کے لیے اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر ابھرنے لگا
  • پاکستان کااپنی چائے کی کاشت اور اس کی تجارت کرنے کا فیصلہ
  •  پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہو گیا : حکام  
  • اقتصادی ترقی کیلئے قومی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر  ناگزیر ہے: شزہ فاطمہ 
  • 8 سال بعد پاک برطانیہ ترقیاتی مذاکرات کا نیا دور شروع
  • پاکستان اور برطانیہ کے مابین 8سال بعد تجارتی مذاکرات
  • پاکستان اور برطانیہ کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت
  • پاکستان اور برطانیہ کے مابین ترقیاتی مذاکرات، دو طرفہ تجارت میں اہم پیش رفت
  • ترقی کا واحد راستہ، محنت اور معاشی استحکام