وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی جیل خانہ جات کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی کے گھر میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
خیبر پختونخوا پولیس نے پوسٹ کی فصل تلف کردی
خیبر پختونخوا پولیس نے 676 کنال پر پوست کی غیر قانونی فصل تلف کردی۔
آئی جی خیبر پختونخوا کے مطابق پولیس کا صوبے میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
سی پی او پشاور کے مطابق پولیس نے مختلف علاقوں میں 676 کنال پر پوست کی غیر قانونی فصل تلف کردی ہے۔
سی پی او کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 39 مقدمات درج کیے گئے، مہمند، خیبر، شمالی و جنوبی وزیرستان میں پوست کی کاشت تلف کی گئی ہے ۔
سی پی او کے مطابق صوابی، ہری پور اور ٹانک میں 310 کنال سے زائد پر پوست کی کاشت کی گئی، جسے تلف کردیا ہے۔
آئی جی خیبر پختونخوا کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے پوست کی تلف کی گئی۔