قومی ٹیم کی مایوس کن بیٹنگ، دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، سیریز کیویز کے نام
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
ہملٹن(نیوز ڈیسک) میزبان نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان نیوزی لینڈ ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی اننگز
نیوزی لینڈ کے اوپنرز اچھا آغاز فراہم کیا اور 6.2 اوورز میں 54 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اسی سکور پر نک کیلی 31 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، رہیس ماریو 18، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 18، مائیکل بریسویل 17 رنز بنا سکے۔
محمد عباس نے اپنے کیریئر کی دوسری اننگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 132 رنز پر کیویز کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر محمد عباس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 41 رنز بنائے۔
کیویز کی جانب سے مچل ہے سب سے نمایاں بیٹسمین رہے جنہوں نے 78 گیندوں پر 7 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے شاندار 99 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم اور محمد وسیم نے 2،2 کیوی کھلاڑیوں کو شکار کیا جبکہ حارث رؤف، فہیم اشرف اور عاکف جاوید کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
قبل ازیں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سیڈن پارک ہملٹن میں ہونے والے میچ میں عثمان خان، محمد علی، عرفان خان نیازی اور نسیم شاہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔
کیویز کے مارک چیپمین انجری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں، تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
پاکستانی سکواڈ
قومی سکواڈ میں عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، سلمان آغا، طیب طاہر، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف، سفیان مقیم اور عاکف جاوید شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم رہیس ماریو، نک کیلی، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، مائیکل بریسویل (کپتان)، محمد عباس، مچل ہے، نیتھن سمتھ، جیکب ڈفی، بین سیئرز اور ول اورورکی پر مشتمل ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
راولپنڈی میں کراؤڈ نے ہمارے خلاف نعرے لگائے: شائے ہوپ
ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی شائے ہوپ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں کراؤڈ نے ہمارے خلاف نعرے لگائے، راولپنڈی میں کراؤڈ ہمارے حق میں نہیں تھا لیکن ملتان میں اُمید ہے کراؤڈ آئے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے ہمیشہ اپنے چہرے پر مسکان رکھی ہے، ان کی وجہ سے ڈریسنگ روم میں مثبت ماحول رہتا ہے۔
شائے ہوپ کا کہنا ہے کہ ماضی کی پرفارمنس کو بھول کر بقیہ پی ایس ایل کو دیکھنا ہے، ملتان سلطانز ابھی بھی ٹورنامنٹ میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہم مواقع پر پرفارمنس دینے کی ضرورت ہے جس سے جیت مل جاتی ہے، ملتان سلطانز بقیہ میچز جیتنے کی کوشش کرے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی پچ 200 رنز کی نہیں تھی، پشاورزلمی نے بہترین بیٹنگ کی، پشاور زلمی نے ویسی بیٹنگ کی جیسے ہمیں کرنی چاہیے تھی۔
شائے ہوپ نے یہ بھی کہا کہ ٹام کوہلر کیڈمور اور محمد حارث نے شاندار بیٹنگ کی، علی رضا باصلاحیت بولر ہیں، مستقبل میں پاکستان کے لیے اہم ثابت ہوں گے۔
Post Views: 3