کوالالمپور، گیس پائپ لائن پھٹنے سے 100 سے زائد افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے مضافات میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے آگ لگ گئی، حادثے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق عید کے دوسرے روز کوالالمپور کے قریب پوترا ہائٹس میں گیس اسٹیشن کے قریب گیس کی لائن پھٹنے سے ہر طرف آگ پھیل گئی۔
ملائیشیا کی نیوز ایجنسی نے ڈپٹی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ آگ سے کم از کم 49 مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور 112 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 63 کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کی قومی تیل کمپنی پیٹروناس نے اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ گیس پائپ لائن کو الگ کرکے آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
سیلنگور کے وزیراعلیٰ امیر الدین شری نے کہا کہ فائر ڈپارٹمنٹ نے حفاظتی اقدام کے طور پر قریبی گھروں کو خالی کرادیا ہے، حالات قابو میں آنے تک رہائشیوں کو قریبی مساجد میں رکھا جائے گا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
کراچی:شہر قائد میں مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق یہ حادثات مختلف مقامات پر پیش آئے ہیں۔
پہلا حادثہ شاہ فیصل کالونی میں داتا ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ اطہر علی کے نام سے کی گئی ہے۔
دوسرا حادثہ کورنگی ناصر جمپ کے قریب پیش آیا جہاں ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک دیگر زخمی ہوا۔
ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 17 سالہ فہد کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ زخمی کی شناخت 20 سالہ رؤف کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں بھائی ہیں اور انہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
تیسرا حادثہ گلشن اقبال بلاک 6 کے نیپا ہائیڈرنٹ کے قریب ہوا، جہاں ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے کی شناخت کریم اللہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی لاش بھی جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔