99 رنز ناٹ آؤٹ بھی کیوی بیٹر کو اعزاز دلوا گئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر مچل ہے نے پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں 99 رنز ناٹ آؤٹ بناکر بھی اعزاز بناڈالا۔
ہیملٹن میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے، مچل ہے نے 78 گیندوں پر 7 چوکے اور 7 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 99 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس کارنامے کے بعد وہ ون ڈے کرکٹ میں ناٹ آؤٹ 99 رنز بنانے والے دنیا کے 16ویں کرکٹر بن گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سست رفتاری مہنگی پڑ گئی، قومی ٹیم پر جرمانہ عائد
قبل ازیں نیوزی لینڈ کیلئے بروس ایڈگر نے 1981 میں بھارت کیخلاف 99 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی جبکہ وکٹ کیپرز میں انڈی فلاور (1999) اور سوپنل پٹیل (2014) میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل نیوزی لینڈ کو ایک اور دھچکا
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہے جبکہ کیوی ٹیم کو میچ میں جیت کیساتھ ہی سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل ہوجائے گی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ میچ میں
پڑھیں:
کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا؛ رانا ثناء اللہ
سٹی 42 : وزیراعظم کے مشیر برائے بائے الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں، کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا۔
رانا ثنا اللہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ قائد محمد نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی پی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ 1991ء میں صوبوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور 1992ء کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں، پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں، ماضی کی طرح اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے، آئین و جمہوریت پر پختہ یقین رکھنے والی جماعت کے طور پر اکائیوں اور اس میں رہنے والے عوام کے حقوق کے تحفظ پر سمجھوتہ کیا نہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت اور مشاورت ہی ہر مسئلے کا حل ہے۔
سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار