Daily Mumtaz:
2025-04-22@01:13:11 GMT
برطانیہ میں غیرقانونی پاکستانیوں کا مسئلہ نہ ہونے کے برابر، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ میں غیرقانونی پاکستانیوں کا مسئلہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے یورپ کو غیر قانونی تارکین وطن کی آمد روکنے کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 218 افراد کو پکڑا ہے، برطانیہ نے پاکستان کے غیرقانونی تارکین وطن کے حوالے سے کام کو سراہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپ کے متعدد ممالک کو افغان شہریوں کو لے جانے کا وعدہ بھی یاد دلایا ہے ۔
طلال چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف کے دورہ برطانیہ کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، نواز شریف خاموشی سے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: طلال چوہدری
پڑھیں:
کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں، حملہ آوروں سے سختی سے نمٹیں گے، طلال چوہدری
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں جن سے سختی سے نمٹیں گے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اپنے فرائص سے غافل نہیں، کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں اور حملے کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔(جاری ہے)
طلال چوہدری نے کہا کہ کچھ روز سے انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے کیے جا رہے ہیں، پاکستان میں تقریباً 20 مختلف مقامات پرنجی ریسٹورنٹ پر حملے ہوئے، 25 ہزار پاکستانی ان فاسٹ فوڈ چینز میں نوکریاں کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا جو پاکستان میں سرمایہ کاری لائے ان پر بھی کوئی حملہ آور ہو، حملہ آوروں کو جب گرفتار کیا گیا تو وہ معافی تلافی کرنے لگے۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں تشدد کے واقعات میں 142افراد گرفتار کیے گئے جبکہ اسلام آباد میں 2 واقعات ہوئے جس میں 15 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔