ہملٹن ( نیوزڈیسک) سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان نیوزی لینڈ ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی اننگز

نیوزی لینڈ کے اوپنرز اچھا آغاز فراہم کیا اور 6.

2 اوورز میں 54 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اسی سکور پر نک کیلی 31 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، رہیس ماریو 18، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 18، مائیکل بریسویل 17 رنز بنا سکے۔

محمد عباس نے اپنے کیریئر کی دوسری اننگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 132 رنز پر کیویز کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر محمد عباس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 41 رنز بنائے۔

کیویز کی جانب سے مچل ہے سب سے نمایاں بیٹسمین رہے جنہوں نے 78 گیندوں پر 7 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے شاندار 99 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم اور محمد وسیم نے 2،2 کیوی کھلاڑیوں کو شکار کیا جبکہ حارث رؤف، فہیم اشرف اور عاکف جاوید کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

قبل ازیں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سیڈن پارک ہملٹن میں ہونے والے میچ میں عثمان خان، محمد علی، عرفان خان نیازی اور نسیم شاہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔

کیویز کے مارک چیپمین انجری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں، تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستانی سکواڈ
قومی سکواڈ میں عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، سلمان آغا، طیب طاہر، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف، سفیان مقیم اور عاکف جاوید شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم رہیس ماریو، نک کیلی، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، مائیکل بریسویل (کپتان)، محمد عباس، مچل ہے، نیتھن سمتھ، جیکب ڈفی، بین سیئرز اور ول اورورکی پر مشتمل ہے۔

Post Views: 2

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ

پڑھیں:

ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دور آج روم میں ہوگا

روم: ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کا دوسرا دور آج اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کیلئے روم پہنچ گئے۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ مذاکرات عمان کی ثالثی میں ہورہے ہیں۔ 

اس سے قبل دونوں وفود کے درمیان گزشتہ ہفتے عمان میں ملاقات ہوئی تھی جسے فریقین نے "تعمیری" قرار دیا تھا۔

یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب حالیہ ہفتوں میں کشیدگی اور سخت بیانات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ واشنگٹن نے مذاکرات کے لیے سخت شرائط رکھی ہیں جن میں ایران کے یورینیم افزودگی پروگرام کا مکمل خاتمہ شامل ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر امریکی حکومت نے غیر حقیقی مطالبات رکھے تو مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ تہران ان مذاکرات میں کھلے ذہن کے ساتھ شرکت کر رہا ہے۔

اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ "اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ نیک نیتی اور ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ سفارت کاری کو مسائل کے حل کا مہذب طریقہ سمجھتے ہوئے اپنایا ہے اور ایرانی قوم کے اعلیٰ مفادات کا مکمل احترام کیا ہے۔"

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10: ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری
  • رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں 151 ہزار سے زائد مزدور خلیجی ممالک گئے
  • پاکستان میں پولیو کے خلاف سال کی دوسری قومی مہم کا آغاز
  • ‘پاکستان میرا دوسرا گھر ہے’ سر ویوین رچرڈز نے دل کھول کر اپنے تاثرات بیان کردیے
  • مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل
  • پشاور: مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل
  • ورلڈکپ، پاکستان کی ویمن ٹیم بھارت نہیں جائے گی : چیئرمین پی سی بی
  • پنجاب اور کے پی میں 1 ہفتے میں دوسرا زلزلہ
  • ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دور آج روم میں ہوگا
  • غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی جاری، مزید 5 ہزار سے زائد بے دخل