واشنگٹن:

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے غیر ملکی طالبعلموں اور دیگر افراد کے ویزوں کی درخواستوں پر سخت چھان بین کی ہدایات جاری کی ہیں۔

 25 مارچ کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق درخواست دینے والوں کے سوشل میڈیا مواد کی جانچ کی جائے گی تاکہ امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو ویزا نہ دیا جا سکے۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے غیر ملکی شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا جو امریکا یا اسرائیل پر تنقید کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا کی 23 ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ

نئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان درخواستوں کی اسکروٹنی کی جائے گی جنہوں نے 7 اکتوبر 2023 سے 31 اگست 2024 کے دوران ویزے کی درخواست دی یا جن کی ویزے کی مدت اکتوبر 2023 میں ختم ہوئی ہو۔

یہ فیصلہ اسرائیل اور غزہ کے مابین جاری تنازعہ کے دوران فلسطینیوں کے حق میں پوسٹس کرنے والے غیر ملکی طلباء اور افراد کو متاثر کر سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: غیر ملکی

پڑھیں:

ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کیلیے بڑا اعزاز

لاہور:

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں چار مختلف ممالک کی بہترین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی باصلاحیت کپتان فاطمہ ثنا کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی کپتانی سونپی گئی ہے۔

آئی سی سی ویمنز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں فاطمہ ثنا کے ساتھ پاکستان کی منیبہ علی، نشرا سندھو، سعدیہ اقبال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اوپنرز کی جوڑی میں ہیلی میتھیوز اور منیبہ علی شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز نے شاندار آل راؤنڈر کارکردگی دکھائی، 240 رنز اور 13 وکٹیں حاصل کرکے وہ نہ صرف ٹورنامنٹ کی ٹاپ وکٹ ٹیکر رہیں بلکہ اپنی ٹیم کو کئی مواقع پر فتح کے قریب بھی پہنچایا۔

پاکستان کی منیبہ علی نے بھی مستحکم آغاز فراہم کیے، اسکاٹ لینڈ کے خلاف ان کی 71 رنز کی اننگز یادگار رہی۔

مڈل آرڈر میں شارمین اختر، کیتھرین بروس اور نگار سلطانہ کو شامل کیا گیا ہے۔ بنگلا دیش کی شارمین اختر نے 266 رنز کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والی بیٹر کا اعزاز حاصل کیا جبکہ اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین بروس نے 293 رنز اور 6 وکٹوں کے ساتھ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by ICC (@icc)

بنگلا دیش کی کپتان اور وکٹ کیپر نگار سلطانہ جوٹی نے ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کے ساتھ شاندار بیٹنگ کی اور وکٹوں کے پیچھے بھی 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے نہ صرف 12 وکٹیں حاصل کیں بلکہ مشکل مواقع پر ٹیم کو سنبھالا، تھائی لینڈ کے خلاف ان کی ناقابل شکست 62 رنز کی اننگز ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوئی۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے شاندار فتوحات حاصل کر کے میگا ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

مڈل اور لوئر آرڈر میں چینیل ہنری اور عالیہ آلین شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی چینیل ہنری نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے کم گیندوں پر بڑے رنز بنائے، خاص طور پر بنگلا دیش کے خلاف 51 کی ناقابل شکست اننگز قابل ذکر ہے۔

عالیہ آلین نے نہ صرف 12 وکٹیں حاصل کیں بلکہ بیٹنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی، کیتھرین فریزر نے 10 وکٹیں حاصل کیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

پاکستان کی اسپن جوڑی نشرا سندھو اور سعدیہ اقبال نے مڈل اوورز میں حریف ٹیموں پر دباؤ ڈالا، نشرا نے 10 اور سعدیہ نے 9 وکٹیں حاصل کیں، دونوں کا اکانومی ریٹ شاندار رہا۔ ریزرو پلیئر میں بنگلا دیش کی رابعہ خان کو رکھا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • افریقہ میں امریکہ کا غیر ضروری سفارت خانے اور قونصل خانے بند کرنے پر غور
  • ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کیلیے بڑا اعزاز
  • مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، آنے والے دنوں میں بجلی مزید سستی ہوگی، اعظم تارڑ
  • مسلم حکمران امریکا و یورپ کے طلباء سے سبق سیکھ لیں، حافظ نعیم
  • امریکا کا افریقا میں غیرضروری سفارت خانے اور قونصل خانے بند کرنے پر غور
  • مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، پنجاب حکومت نے کسانوں کو15ارب کا پیکیج دیا: اعظم تارڑ
  • حکومت پاکستان کا عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
  • حج آپریشن کے دوران عازمین کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
  • غزہ پر بمباری جاری، اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی عیدان الیگزینڈر بھی لاپتا ہوگیا
  • حوثیوں نے اسرائیل اور امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں پر حملے کرنے کا اعلان کردیا