یوم اسلامی جمہوریہ ایران، پورے ایران نے قومی جوش و جذبے سے منایا
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
یکم اپریل 1979ء کو ایران کے اسلامی جمہوری نظام کے نفاذ کے لیئے کئے گئے ریفرینڈم کی یاد میں ایران بھر میں اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم جگہ جگہ نصب اور لہرایا جاتا ہے اور دارالحکومت تہران سمیت ایران کے ہر شہر اور قصبے میں خصوصی اور شاندار پروگراموں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج ایران بھر میں یوم اسلامی جمہوریہ منایا گيا۔ یکم اپریل 1979ء کو ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے محض 2 مہینے کے اندر، بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے حکم پر ایک ریفرینڈم کرایا گیا جس کے تحت ایرانی عوام کے سامنے اسلامی جمہوری نظام یا کسی دوسرے نظام کا سوال پیش کیا گیا جس میں 98 فیصد رائے دہندگان نے اسلامی جمہوریہ نظام کے حق میں ووٹ دیکر ایک نئی تاریخ رقم کردی۔
اس دن کی یاد میں ایران بھر میں اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم جگہ جگہ نصب اور لہرایا جاتا ہے اور دارالحکومت تہران سمیت ایران کے ہر شہر اور قصبے میں خصوصی اور شاندار پروگراموں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ ایرانی عوام اس دن، بانی انقلاب اور اسلامی جمہوریہ نظام کے اقدار سے تجدید عہد کرتے ہوئے اس نظام کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مختلف قومی اداروں اور تنظیموں کے جانب سے بھی اس موقع پر خصوصی پیغامات جاری کئے جاتے ہیں۔ اس سال بھی عالمی اداروں اور تنظیموں نے اس دن کی مناسبت سے ایران کے صدر کے نام تہنیتی پیغامات ارسال کئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلامی جمہوریہ ایران کے جاتا ہے
پڑھیں:
بلاول کی تائید کرتا ہوں، شیر جب بھی آتا، سب کچھ کھا جاتا ہے: گیلانی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اس بیان کی تائید کرتا ہوں کہ شیر جب بھی آتا ہے سب کچھ کھاجاتا ہے۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ شاہ محمد مقیم سید اعجاز علی گیلانی کی وفات پر ان کی فیملی سے تعزیت کیلئے حجرہ شاہ پہنچے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے سید اسد علی گیلانی، سید حیدر علی گیلانی اور ایم این اے سید رضا علی گیلانی سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ شعبہ زراعت ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے۔ کسان خوشحال ہوگا ملک خوشحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شیر جب بھی آتا ہے سب کچھ کھاجاتا ہے اس بیان کی تائید کرتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے علیحدگی کا جوبیان دیا ہے وہی پارٹی کا فیصلہ ہے۔ انہوں نے فلسطین کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور غزہ میں اسرائیل جارحیت اور مسلمانوں کا قتل عام بند کیا جائے۔