کراچی؛ دعوؤں کے باوجود عید کے دوران مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
کراچی:
شہر بھر کے مختلف علاقوں میں عید کی تعطیلات کے دوران شہری گیس کی متواتر فراہمی سے محروم رہے جبکہ حکام کی جانب سے گیس کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان کیا گیا تھا۔
عیدالفطر کی تعطیلات میں گیس کی متواتر فراہمی کے دعوؤں کے باوجود شہر کی وسیع آبادی گیس سے محروم رہی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شہر کے مختلف علاقے ناظم آباد، گلبہار، گولیمار، فردوسِ کالونی، عثمانیہ کالونی گیس سے محروم رہے۔
اسی طرح لیاقت آباد، خاموش کالونی اور وحید آباد کے علاقے میں بھی گیس غائب رہی۔
عید کی تعطیلات کے دوران نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، سرجانی اور نیو کراچی کے مختلف سیکٹرز میں بھی گیس کی فراہمی تعطل کا شکار رہی اور شہرویوں کی جانب سے اس حوالے سے شکایات بھی کی گئیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گیس کی
پڑھیں:
کراچی میں کل سے ہیٹ ویو کی پیش گوئی، الرٹ جاری
کراچی میں کل سے ہیٹ ویو کا امکان ہے جب کہ ہیٹ ویو 23 اپریل تک برقرار رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک بڑھ سکتا یے، اس دوران سمندری ہوائیں بند رہیں گے اور شہر میں نمی کے تناسب میں اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع صاف رہے گا، آج کم سے کم درجہ حرارت 26.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، گزشتہ روز ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 34.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی اور جنوب مغربی سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
21تا 23اپریل کے دوران ہیٹ ویو کا امکان ہے، سمندری ہواؤں کی بندش اورنمی کاتناسب بڑھنے سے پارہ معمول سے 4 سے6ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔