ایران عراق کے ساتھ معاہدوں پر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہے، ڈاکٹر مسعود پزشکیان
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
ایران کے صدر ساتھ ایک ٹیلیفونی بات چیت کے دوران عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق ایران کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید اس اعتماد کا اظہار کیا کہ راہبر معظم انقلاب کی قیادت میں ایران تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرے گا اور عراق کسی بھی بیرونی دباؤ کے مقابلے میں اپنے اسٹریٹیجک پارٹنر کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر نے عراقی وزیراعظم کے ساتھ ایک ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے عراق کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے تہران کے عزم کا اعادہ کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی کے ساتھ ایک ٹیلیفونی بات چیت کے دوران عراقی حکومت اور عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا ایران عراق کے ساتھ اپنے تمام معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ خطے میں انتشار پھیلانے کی دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
اس موقع پر عراقی وزیراعظم نے ایران کی قیادت اور عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے مسلم اقوام کے درمیان وسیع اتحاد کی امید کا اظہار کیا۔شیاع السودانی نے کہا کہ خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے ایران اور عراق کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ایران اور عراق کی قوموں کے درمیان اتحاد کو مزید مضبوط ہونا چاہیے۔
عراقی وزیراعظم نے کہا کہ عراق ایران کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید اس اعتماد کا اظہار کیا کہ رہبر معظم انقلاب کی قیادت میں ایران تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرے گا اور عراق کسی بھی بیرونی دباؤ کے مقابلے میں اپنے اسٹریٹیجک پارٹنر کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران کے پرعزم ہے انہوں نے اور عراق کے ساتھ عراق کے کے لیے
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایران اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ
انورعباس: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی،انہوں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستانی یوٹیوبر کا دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے ساتھ تاریخی اشتراک
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہناتھا کہ باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،نائب وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں امن، سلامتی اور ترقی کا باعث بنیں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا مزید کہناتھا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج قائم مقام افغان عبوری وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی سے بات کی،نائب وزیراعظم نے اپنے کل کے دورہ کابل کے دوران ان کے اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کے پرتپاک استقبال و شاندار مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
دونوں رہنماؤں نے دورے کے دوران ہونے والی بات چیت کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا،ترجمان کے مطابق فریقین نے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے کیے گئے فیصلوں پر تیزی سے عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا،نائب وزیراعظم نے عبوری افغان وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی،اسے عبوری افغان وزیر خارجہ نے بخوشی قبول کر لیا۔