Daily Mumtaz:
2025-12-13@23:15:40 GMT

ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT

ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

 

واشنگٹن: فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق ایلون مسک 349 ارب ڈالرز کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئے۔

امریکی جریدے فوربز کی جاری کردی فہرست کے مطابق ایلون مسک 349 ارب ڈالرز کی دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

ایلون مسک کے اثاثوں میں 8 ارب 6 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسرے نمبر پر جیف بیزوس ہیں جن کی دولت 209 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز ہے۔

مارک زکر برگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں، جن کے اثاثوں کی مالیت 202 اعشاریہ 1 ارب ڈالرز ہے۔

بل گیٹس امیر ترین افراد کی فہرست میں 11 ویں نمبرپر آ گئے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

گلگت  بلتستان میں عام انتخابات 2026ء کا شیڈول جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-01-18

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن گلگت  بلتستان(election commission of gb) نے عام انتخابات 2026ء کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق پولنگ 24جنوری 2026ء کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 15 سے 22 دسمبر تک جمع ہوں گے، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی،اسکروٹنی کی آخری تاریخ 30 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2026 ہوگی،اپیلٹ ٹربیونل 10 جنوری تک فیصلے سنائے گا،امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 11 جنوری کو جاری ہوگی،امیدوار دستبرداری اور حتمی فہرست 12 جنوری کو شائع ہوگی،انتخابی نشانات 13 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن جی بی نے انتخابات 2026 کے لیے ڈی آر اوزکا تقرر بھی کر دیا،تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تعینات کردیے گئے۔گلگت میں امیر حمزہ ،اسکردو میں خورشید احمد،دیامر میں سہیل احمد خان اورغذر میں لقمان حکیم ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ہونگے۔اسی طرح منہاج علی راجہ استور ،نظام الدین ہنزہ اورمنحس حسین نگر میں ڈی آر او تعینات کئے گئے ہیں،گانچھے میں محمد اسحاق ،کھرمنگ میں محمد شریف ایڈیشنل سیشنز جج بطورڈی آر او ہونگے۔شگر میں منظور حسین ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر تعینات کئے گئے ہیں،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل شفاف، منظم اور قانون کے مطابق ہوگا،تمام اضلاع میں انتخابی انتظامات مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • کیلیفورنیا کی خاتون نے سالگرہ سے ایک دن قبل لاکھوں ڈالرز کی لاٹری جیت لی
  • ’ایک نجی درخواست۔۔۔‘: عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
  • عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
  • امارات نے سرکاری چھٹیوں کی فہرست میں نئے دن کا اضافہ کردیا
  • گلگت  بلتستان میں عام انتخابات 2026ء کا شیڈول جاری
  • میرے بچوں کو 22 ماہ سے والد سے ملنے نہیں دیا جا رہا، جمائما نے ایلون مسک سے کیا اپیل کردی؟
  • متحدہ عرب امارات نے سرکاری چھٹیوں کی فہرست میں ایک نئے دن کا اضافہ کردیا
  • ایلون مسک کی دولت میں 2گنا اضافہ ہونے کا امکان
  • نیشنل گیمز: پاکستان آرمی کی میڈلز ٹیبل پر سرِ فہرست
  • اسپیس ایکس کی مالیت 2026 میں 1.5ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے، ایلون مسک