چیٹ جی پی ٹی کے نئے فیچر نے تہلکہ مچا دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین کے مطابق اے آئی امیج جنریشن کا نیا فیچر جاری کرنے کے بعد چیٹ جی پی ٹی ریکارڈ نمو کر رہی ہے۔
اے آئی اسسٹنٹ (جو اب ایپ کے فری صارفین کے لئے دستیاب ہے) اپنے جی پی ٹی -4 او کے لئے ’بِبلیکل ڈیمانڈ‘ کے درمیان ایک گھنٹے میں 10 لاکھ نئے صارفین کا اضافہ کر رہا ہے۔
آلٹمین نے پیر کے روز ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ26 ماہ قبل چیٹ جی پی ٹی کی لانچ سب سے خوفناک وائرل لمحات میں سے ایک تھا، اور ہم نے پانچ دنوں میں 10 لاکھ صارفین کا ایڈ کیے تھے۔ ہم نے ایک گھنٹے میں 10 لاکھ صارفین کا اضافہ کیا۔
اوپن اے آئی نے کہا کہ اس نے چیٹ جی پی ٹی کے تازہ ترین فیچر کو ’نہ صرف خوبصورت بلکہ مفید‘ کے طور پر ڈیزائن کیا ہے ، جس سے لوگ انتہائی تفصیلی تصاویر کے ساتھ ساتھ لوگو اور تصاویر تیار کرسکتے ہیں۔
اوپن اے آئی کے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا گیا کہ ’جی پی ٹی 4 او امیج جنریشن متن کو درست طریقے سے پیش کرنے، اشارے پر عمل کرنے اور 4 او کے بنیادی علم کی بنیاد اور چیٹ کے سیاق و سباق سے فائدہ اٹھانے میں مہارت رکھتی ہے- جس میں اپ لوڈ کی گئی تصاویر کو تبدیل کرنا یا انہیں بصری ترغیب کے طور پر استعمال کرناشامل ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی اے آئی
پڑھیں:
صارفین کی حقیقی عمر کی تصدیق کیلئے میٹا نے اے آئی کا سہارا لے لیا
لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی جانب سے صارفین کی اصل عمر کی تصدیق کرنے کے لیے اے آئی کا سہارا لیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ اے آئی ٹول صارف کی حقیقی عمر کا تعین کرے گا، چاہے وہ اسے غلط ہی کیوں نہ بتائے۔
انسٹاگرام ایپلیکیشن اپنے صارفین کی درست عمر کا پتہ لگانے کے لیے AI کا استعمال کرے گا، اگر صارف اپنی غلط عمر ڈالے گا تو اے آئی ٹیکنالوجی حقیقی عمر کا تعین کرکے 18 سال سے کم عمر افراد کو خودکار طور پر ٹین (teen) اکاؤنٹس میں منتقل کردے گا۔
انسٹاگرام نے عمر کا تعین معلوم کرنے کے حوالے سے اعلان 2024 میں کیا تھا۔
یہ اکاؤنٹس 13 سے 17 سال کے صارفین کے لیے ہیں میٹا کی جانب سے کم عمر نوجوانوں کے تحفظ کے لیے ایسے اکاؤنٹس میں مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اگر شک ہوا کہ کوئی اکاؤنٹ کم عمر صارف کا ہے تو عمر کی فوری تصدیق کی جائے گی اور اکاؤنٹ کو پابندیوں والی سیٹنگز میں منتقل کر دیا جائے گا۔
میٹا نے تسلیم کیا کہ سسٹم غلطیاں کرسکتا ہے اور صارفین ضرورت پڑنے پر سیٹنگز کو پھر ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق ہم چند عرصے سے عمر کی تصدیق کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہے ہیں مگر اب اس پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:نئی نہروں پر احتجاج: 800 ٹینکرز پھنسنے سے صوبے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ