پاکستان سے جدہ جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر821 بڑے حادثے سے بچ گئی۔آٹھ گھنٹے تاخیر سے لاہور سے جدہ روانہ ہونے والی پرواز نےاڑان بڑھتے ہی ہنگامی لینڈنگ کی،ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق کاک پٹ کریو کی جانب سے انجن میں شدید وائبریشن کی نشاندہی کی گئی۔پائلٹ کی جانب سے اے ٹی سی حکام سے لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی،،پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ لینڈ کروایا۔طیارے میں سوار 200سے زائد مسافروں کو ویٹنگ ایریا میں بھجوادیا گیا، طیارے میں خرابی کی وجوہات کے حوالے سے تفصیلی معائنہ جاری ہے۔
'فاطمہ بنو یا راکھو بنو ، مفتی قوی کی جیون ساتھی بنو ، انٹرویو میں مفتی قوی کا شعر
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
باکو-لاہور پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جاسکے گا، وزیراعظم
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کی براہ راست پروازوں کے آغاز کو سفارتی فتح قرار دیا اور کہا کہ اس سے سیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کے آغاز پر اظہار مسرت کیا۔
انہوں نےکہا کہ باکو اور لاہور کے درمیان پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کے آغاز سے شعبہ سیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا، لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کی طرز پر دیگر دوست ممالک کے ساتھ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں جلد شروع کی جائیں گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ سفارتی سطح پر پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے اور آذربائجان اس خطے میں پاکستان کے بہترین دوستوں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں آذربائجان کے ساتھ اشتراک کے لیے کوشاں ہیں۔
قبل ازیں لاہور سے باکو کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پرواز کا آغاز کرتے ہوئے پہلی پرواز پی کے 159 لاہور سے 152 مسافروں کو لے کر 11 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوگئی۔
پی آئی اے کی باکو کے لیے پہلی پرواز کی روانگی کے موقع پر لاہور ایئرپورٹ میں تقریب منعقد کی گئی، جس کے مہمان خصوصی وزیردفاع خواجہ آصف تھے۔