لاہور میں 11 سالہ بچے سے 4  لڑکوں نے اجتماعی جنسی زیادتی کی جس کے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق مغل پورہ میں 11 سالہ بچے سے  چاروں لڑکوں نے  اجتماعی زیادتی  کی، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی لاہور پولیس سرگرم ہوئی اور تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او  مغلپورہ نسیم خان  نے کہا کہ پولیس نے  بچے کے والد کے بیان پر چار وں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان  نے بچے کو ڈرایا دھمکایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، ملزمان میں فرحان،ابراہیم،وقاص اور عبداللہ شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان بچے کو فحش ویڈیوز بھی دکھاتے رہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی: ہنی ٹریپ گینگ کے 16 ملزمان گرفتار

—فائل فوٹو

راولپنڈی پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ کے 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ہنی ٹریپ گینگ میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل تھے، گینگ میں شامل ایک خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے ہنی ٹریپ کا بین الاضلاعی گینگ گرفتار

انہوں نے کہا کہ دونوں گینگ ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز نے یہ بھی کہا کہ گرفتار ملزمان سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: شہریوں کا اے ایس آئی پر مبینہ تشدد، ملزمان گرفتار
  • مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی: ہنی ٹریپ گینگ کے 16 ملزمان گرفتار
  • قتل کرنے کے بعد 7 سالہ بھانجی سے زیادتی کرنیوالے ماموں کے سنسنی خیز انکشافات
  • راولپنڈی: 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • ایسٹر پر کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سگا ماموں نکلا
  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار
  • شادی کی تقریب سے واپسی پر چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر 26 سالہ مہندی آرٹسٹ قتل
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا