وزیراعلیٰ سندھ سے اسلامی ملکوں کے سفیروں، ارکان پارلیمنٹ اور وزرا کی ملاقات، عید کی مبارکباد دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
فائل فوٹو۔
وزیراعلیٰ سندھ سے مختلف ممالک کے سفیروں، ارکان پارلیمان، وزراء اور صوبے کے اعلیٰ افسران نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرنے والوں میں ترکیہ، سعودی عرب اور عمان کے سفیر شامل تھے جنھون نےانھیں عید کی مبارکباد دی۔
کراچی سے وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق ان سے عید ملنے والوں میں قطر، عراق اور بنگلا دیش کے سفیر بھی شامل تھے۔
ترجمان کے مطابق جاپان، ملائیشیا، انڈونیشیا اور افغانستان کے سفیروں نے بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کے علاوہ سینیٹرز اور قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان بھی ملاقات کی۔
ترجمان کے مطابق سید مراد علی شاہ سے صوبائی وزیر سعید غنی، وقارمہدی اور مشیر نجمی عالم بھی ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عید کی مبارکباد دی ملاقات کی
پڑھیں:
سندھ حکومت کا زرعی شعبے کی ترقی کیلئے جامع اصلاحات کا اعلان
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آبادگار معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، انہیں ہر ممکن سہولت دیں گے، جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق پر مبنی زراعت کو فروغ دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت زرعی شعبے سے متعلق کراچی میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ زراعت محمد بخش مہر، چیف سیکریٹری و دیگر شریک ہوئے۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں زرعی ترقی، کریڈٹ اسکیمز اور ہاریوں کی معاونت پر غور کیا گیا، سندھ حکومت نے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے جامع اصلاحات کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ آبادگار معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، انہیں ہر ممکن سہولت دیں گے، جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق پر مبنی زراعت کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشت کاروں کیلئے قرضوں کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہاریوں کیلئے بر وقت اور شفاف مالی معاونت یقینی بنائی جائے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے نئی اور اسمارٹ کراپنگ پیٹرن اختیار کرنے کی تاکید کی۔ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق فصلوں کے پیٹرن بدلنے پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ غیر شفافیت یا ہاریوں کے فنڈز میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔