WE News:
2025-12-13@23:10:23 GMT

صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT

صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

صدر مملکت آصف علی زرداری کو علالت کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی، کراچی میں کلفٹن کے نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔ صدرزرداری اسپتال کے چھٹے فلور پر ایگزیکٹو وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق صدر پاکستان کو رات4 بجے اچانک صحت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا، صدر آصف زرداری کوسخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال کے باہر سیکیورٹی، ایس آئی یو اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہیں، پیپلز پارٹی کے کئی رہنما بھی نجی اسپتال میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت  گزشتہ روز خصوصی طیارے کےذریعے کراچی پہنچے تھے،  آصف علی زرداری عید منانے کےلیے 2روز قبل نواب شاہ پہنچے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: علی زرداری صدر مملکت

پڑھیں:

ہر فرد کی عزت، مساوات اور انصاف کا تحفظ ریاست کی بنیادی ترجیح : صدر  

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہر فرد کی عزت، مساوات اور انصاف کا تحفظ ریاست کی بنیادی ترجیح ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مذہبِ اسلام انسانی وقار، احترامِ انسانیت اور مساوات کے اصولوں پر زور دیتا ہے جبکہ آئینِ پاکستان ہر شہری کو بلا امتیاز بنیادی حقوق اور آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم نے پاکستان کو ہم آہنگی، رواداری اور وقار کی بنیاد پر قائم ریاست کے طور پر تصور کیا تھا اور حکومت انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے پوری طرح پْرعزم ہے۔ صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ کمزور اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے مزید مضبوط اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ خواتین، بچوں، اقلیتوں اور خصوصی افراد کو بااختیار بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے معاشرے میں احترام، برداشت اور باہمی وقار کے فروغ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ میں سول سوسائٹی، ریاستی اداروں اور بین الاقوامی شراکت داروں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کو عالمی سطح پر انسانی حقوق کا دن منانے پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ انسانی وقار، مساوات اور انصاف کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ صدر مملکت نے مزید کہا ہے کہ ہر پاکستانی کو خوف، جبر اور امتیاز سے پاک زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی قومی کوششوں کو کامیاب فرمائے۔ 

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے گورنر پنجاب و دیگر سیاسی شخصیات کی ملاقات
  • صدرِ مملکت کی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایات کردیں
  • صدرآصف علی زرداری نے گورنر پنجاب کوملاقات کیلئے بلا لیا
  • کراچی؛ فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
  • جیل میں سینڈوچ بھی مجھ تک نہیں پہنچے، نہ جانے کون کھا گیا؟ ڈکی بھائی
  • صدرمملکت آصف زرداری  آج لاہور پہنچیں گے
  • صدرمملکت آصف علی زرداری آج لاہور پہنچیں گے، 2دن قیام کا امکان
  • وفاقی آئینی عدالت کو وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل کرنے کا فیصلہ
  • ہر فرد کی عزت، مساوات اور انصاف کا تحفظ ریاست کی بنیادی ترجیح : صدر  
  • لاہور:شاہ محمودقریشی اسپتال سے ڈسچارج ،جیل منتقل