پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات سے قبل گیٹ 5 پر تنازعہ کھڑا ہوگیا، ملاقات کے لیے نامزد کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کو اجازت نہ ملنے جیل حکام سے دوبارہ تکرار ہوئی۔اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک، تابش فاروق، مبشر اعوان اور انصر کیانی کو اجازت مل گئی جبکہ سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیاز اللہ نیازی کو روک لیا گیا۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے میں نے نام دیے لیکن مجھے اجازت نہیں ملی۔سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر وکیل تابش فاروق اور انصر کیانی ملاقات کے لیے نہیں گئے جبکہ اعظم خان سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک ملاقات کے لیے روانہ ہوگئے.

سلمان اکرم راجہ نے گیٹ نمبر 5 پر عملے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیلر صاحب آپ نمبر پورے کر رہے ہیں، ہم 2 افراد کو روک رہے ہیں، آپ پہلے مجھے اور نیاز اللہ نیازی کو بھجیں۔جیلر نے کہا کہ ہم پہلے ان کو اندر بھیجتے ہیں پھر جو بھی نام آئے ہم اجازت دے دیں گے، جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی برا منائیں گے۔اڈیالہ جیل گیٹ 5 پر تعینات جیل عملہ اور سلمان اکرم راجہ میں دوبارہ تکرار ہوئی۔سلمان اکرم راجہ نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لسٹ کے مطابق صرف اعظم سواتی کو ملاقات کے لیے بھجوایا گیا.باقی نام ہماری لسٹ کے مطابق کیوں نہیں لیے گئے۔جیل عملہ کی جانب سے بار بار انصر کیانی ایڈووکیٹ اور تابش فاروق ایڈووکیٹ کو اندر بھجوانے کی ہدایت کی گئی جس پر سلمان اکرم راجہ نے دونوں کو اندر جانے سے دوبارہ روک دیا۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آپ ہمیں اندر بجھوائیں اور ہمارے بعد ان کو بھی بجھوا دیں لیکن نمبر پورے نہ کریں، اگر آپ ہمیں اندر نہیں بھجواتے تو کوئی بھی اندر نہیں جائے گا.گر آپ ان کو ملاقات کے لیے بھجوائیں گے تو خان صاحب ناراض ہوں گے، عدالتی احکامات میں واضح لکھا ہے کہ مجھ سمیت بیرسٹر گوہر اورانتظار پنھوتہ جو نام دیں گے انہیں کی ملاقات ہوگی۔

واضح رہے کہ جیل حکام سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کی درخواست کی گئی تھی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ نے ملاقات کے لیے نے کہا کہ

پڑھیں:

عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال

عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی پی ٹی ائی سے اڈیالہ جیل میں کل ملاقاتوں کا دن ہے،عمران خان سے ملاقات کے لیے فیملی ممبران کی فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو پہنچا دی گئی۔ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والے 6 رکنی فیملی ممبران کی فہرست سلمان اکرم راجہ کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ نیاز اللہ خان نیازی نے مزید بتایا کہ فیملی ممبران میں بانی پی ٹی آئی کی تین بہنیں علیمہ خان، ڈاکٹر عظمی خان، نورین نیازی، کزن قاسم زمان خان، نوشیرواں برقی اور جمشید برقی شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا ججزسنیارٹی کیس، وفاقی حکومت نیعدالت میں ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت جمع کرادی جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ: بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا امریکی سیکرٹری دفاع نے نجی گروپ میں بھی یمن حملوں کی تفصیلات شیئر کیں، امریکی اخبار خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، سرغنہ سمیت 6 خوارج ہلاک علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • منرلز بل پر تنقید کے پیچھے پورا مافیا، عمران خان سے ملاقات میں بات کلیئر ہو جائےگی، علی امین گنڈاپور
  • عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال
  • فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی کیوں نہیں ہورہی، پی ٹی اے نے اندر کی بات بتادی
  • عمران خان سے کل کونسے وکلاء ملاقات کریں گے؟ فہرست جیل حکام کو ارسال
  • میرا ہدف پاکستان کے لیے دوبارہ اور طویل مدت کے لیے کھیلنا ہے: صاحبزادہ فرحان
  • قانون کی حکمرانی، مالی استحکام، امن ناپید ہو تو ترقی کے دعوے جھوٹے ثابت ہوجاتے ہیں، عمر ایوب
  • ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم سے بات کرو، سلمان اکرم راجہ
  • ہمیں معیشت کی بہتری کا جھوٹا بیانیہ دیا گیا، سلمان اکرم راجہ
  • ’ عمران خان 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں، دو شرائط ہیں، پہلی شرط کہ بانی پی ٹی آئی خاموش رہیں اور دوسری ۔ ۔ ۔ ‘تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
  • بابر سلیم سواتی کیخلاف کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ سلمان اکرم راجا کو ارسال، پی ٹی آئی کا اعتراض