کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔کراچی کے شمالی علاقوں اسکیم 33، سرجانی، نارتھ کراچی، سہراب گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 19 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں تھا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
کراچی:شہر قائد میں مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق یہ حادثات مختلف مقامات پر پیش آئے ہیں۔
پہلا حادثہ شاہ فیصل کالونی میں داتا ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ اطہر علی کے نام سے کی گئی ہے۔
دوسرا حادثہ کورنگی ناصر جمپ کے قریب پیش آیا جہاں ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک دیگر زخمی ہوا۔
ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 17 سالہ فہد کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ زخمی کی شناخت 20 سالہ رؤف کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں بھائی ہیں اور انہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
تیسرا حادثہ گلشن اقبال بلاک 6 کے نیپا ہائیڈرنٹ کے قریب ہوا، جہاں ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے کی شناخت کریم اللہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی لاش بھی جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔