وزیراعظم شہبازشریف کا حفیظ اللّٰہ نیازی سے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
---فائل فوٹوز
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ’جیو نیوز‘ کے تجزیہ کار، ’جنگ‘ کے کالم نگار حفیظ اللّٰہ نیازی کے بھائی کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
حفیظ اللّٰہ نیازی کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون کر کے ان کے مرحوم بھائی سعید اللّٰہ نیازی کی مغفرت کی دعا بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ سعید اللّٰہ نیازی سابق ایم این اے انعام اللّٰہ خان نیازی اور حفیظ اللّٰہ نیازی کے بھائی تھے۔
سابق ایم این اے انعام اللّٰہ خان نیازی کے بھائی سعید اللّٰہ خان انتقال کر گئے۔
سعید اللّٰہ نیازی پاکستان تحریکِ انصاف پنجاب کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
اہلخانہ کے مطابق سعیداللّٰہ خان کچھ عرصے سے علیل تھے۔
سعیداللّٰہ خان کی نمازِ جنازہ آج شام ساڑھے 5 بجے مرکزی عید گاہ میں ادا کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نیازی کے بھائی سعید الل حفیظ الل ہ نیازی
پڑھیں:
کینال کا معاملہ سندھ میں عوامی نوعیت کا بن چکا ہے: سعید غنی
وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ کینال کے معاملے پر کوئی کنفیوژن ہے، کینال کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے کہ کینال نہیں بننے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مختلف فورمز پر کینال کے معاملے کو ایڈریس کیا اور مخالفت کی، اگر ان اعتراضات کو کوئی سنے گا نہیں تو احتجاج ہو گا۔سعید غنی نے کہا کہ کینال کا پروجیکٹ پنجاب حکومت کا ہے، سندھ میں تمام سیاسی جماعتوں کے کینال پروجیکٹ پر اعتراضات ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جو جماعتیں سڑکیں بند کر رہی ہیں عوام کو مشکلات میں ڈال رہی ہیں ان کو سوچنا چاہیے کہ مشکلات کا شکار شہری کینال نہیں بنا رہے بلکہ وہ تو خود متاثرین میں سے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب اور سندھ حکومت اس پر بات چیت کرے اور مسئلے کو حل کرے، کینال کا معاملہ سندھ میں عوامی نوعیت کا بن چکا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ کینال معاملے پر احتجاج کو بات چیت کے ذریعے خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔