کیا کوہلی سڈنی سکسرز کیلئے کھیلیں گے؟ یا اپریل فول!
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
آسٹریلوی لیگ بگ بیش کی معروف فرنچائز سڈنی سکسرز نے بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کیساتھ 2 سالہ فرنچائز کرکٹ لیگ کا معاہدہ کرلیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے معروف فرنچائز سڈنی سکسرز نے اعلان کیا کہ ویرات کوہلی کیساتھ 2 سالہ فرنچائز کرکٹ لیگ کا معاہدہ کرلیا ہے۔
بعدازاں فرنچائز نے اپنے ٹوئٹ کے کچھ گھنٹوں بعد لکھا کہ اپریل فول! نے فینز نے کو بھڑکا دیا۔
مزید پڑھیں: "کیا ملائیکہ اروڑا، سنگاکارا کی قربیتں بڑھ رہی ہیں"
ویرات کوہلی، اسوقت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجر بنگلور کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ بھارتی بورڈ کی پالیسی کے تحت کوئی موجودہ پلئیر (جو ریٹائر نہیں ہوا کسی قسم کی لیگ کرکٹ کسی ملک کیلئے نہیں کھیل سکتا ہے سوائے آئی پی ایل یا کاؤنٹی کرکٹ کے)۔
مزید پڑھیں: سابق بھارتی کرکٹر نے کوہلی کی فرنچائز کو "غریب" کہہ ڈالا
واضح رہے کہ آئی پی ایل کی تاریخ میں کوہلی ابتک 8 سنچریوں اور 56 نصف سنچریوں کے ساتھ 8 ہزار 94 رنز کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سندھو بچاؤ تحریک کو مزید تیز کرنےکا فیصلہ، جلسوں کا اعلان
رہنما جے یو آئی ف مولانا راشد محمود سومرو کے مطابق 24، 25 اور 26 اپریل کو جلسہ کرکے سندھ پنجاب بارڈر بلاک کریں گے۔ 24 اپریل کو کندھ کوٹ سے انڈس ہائی وے پر جلسہ ہوگا۔ 25 اپریل ضلع گھوٹکی میں کموں شہید سے نیشنل ہائی وے پر جلسہ ہوگا۔ 26 اپریل کو ضلع سکھر میں موٹروے سکھر انٹرچینج پر احتجاجی دھرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: کینالز کے معاملے پر سندھ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، رانا ثنا اللہ
مولانا راشد محمود سومرو کے مطابق اگلے مرحلے میں تینوں مقامات پر مستقل دھرنا دیا جائےگا۔ جمعیت علما اسلام کالا باغ ڈیم کے خلاف کھڑی رہی، کینالوں کا فیصلہ واپس لینے تک عوام کےساتھ کھڑے ہیں۔ وفاق ہوش کے ناخن لے، سندھ کے عوام نے کارپوریٹ فارمنگ کو مسترد کیا ہے، سندھو دریا میں پہلے ہی پانی کی قلت کی وجہ سے زیر زمین پانی زہر بنتا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جے یو آئی ف سندھو بچاؤ تحریک سندھو دریا مولانا راشد محمود سومرو