پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کیے جانے پر بول پڑے۔عید کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی ایک خصوصی ویڈیو میں نسیم شاہ نے کھلاڑیوں پر ہونے والی تنقید پر بات کی۔ اس موقع پر فخر زمان اور ون ڈے ٹیم کےکپتان محمد رضوان بھی موجود تھے۔نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ تعمیری تنقید اور ذاتی حملوں میں فرق ہوتا ہے، جب شائقین تنقید کریں تو سمجھ آتا ہے کیونکہ انہوں نے کرکٹ نہیں کھیلی، لیکن جب سابق کھلاڑی جو دس، پندرہ سال کرکٹ کھیل چکے ہیں ہوں وہ بے جا تنقید کریں اور ذاتی معاملات پر بھی بات کریں تو مایوسی ہوتی ہے۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ  تجربہ کار سابق کرکٹرز جنہیں ہم لیجنڈز سمجھتے ہیں، اگر وہ تعمیری تنقید کریں تو اس سے ہمیں فائدہ ہوتا ہے اور ہمیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹرز ہماری کارکردگی پر بات کریں، اگر کوئی اچھی بولنگ یا بیٹنگ نہیں کر رہا  تو اسے بتائیں کہ وہ کیا غلطی کر رہا ہے لیکن اگر یہ کہا جائےکہ کوئی بال کیسے بنا رہا ہے،کوئی بول کیسے رہا ہے، کسی نے شیو کیا ہے یا کوئی اشتہار کیا ہے تو یہ ذاتی زندگی پر تنقید ہوتی ہے جس پر کیا ہم ان کو بھی نظر انداز کرنا شروع کردیں  جیسے شائقین کی باتوں کو کرتے ہیں؟

نسیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بارے میں سابق کرکٹرز  ایسی باتیں کریں جن کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہ ہو تو وہ مناسب نہیں ہے۔

خیال رہے کہ  پاکستان کی بولنگ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں مایوس کن کارکردگی کے بعد سے شدید تنقید کی زد میں ہے۔

شائقین کے ساتھ سابق کرکٹرز کی جانب سے بھی قومی ٹیم کے بولرز کو تنقید کا سامنا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سابق کرکٹرز کہنا تھا کہ کی جانب سے نسیم شاہ

پڑھیں:

سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، فاروق ستار

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی متنازع کینالوں کے معاملے پر جلسوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے اس فیصلے پر دستخط کئے تھے یا نہیں، پیپلز پارٹی پنجاب سے سندھ کے حصے کا پانی لیتی ہے مگر کراچی کو اُسکے حق کا پانی نہیں دیتی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ فرنیچر نمائش کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو فاروق ستار نے زور دیا کہ پیپلز پارٹی متنازع کینالوں کے معاملے پر جلسوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے اس فیصلے پر دستخط کئے تھے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب سے سندھ کے حصے کا پانی لیتی ہے مگر کراچی کو اُسکے حق کا پانی نہیں دیتی ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متنازع کینالز کے معاملے پر ہمارا دو ٹوک مؤقف ہے، ایم کیو ایم پاکستان سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی والے فراغ دل ہونے کے ساتھ ساتھ صابر اور شاکر بھی ہیں کہ جن کو کبھی بجلی، پانی تو کبھی گیس کی لوڈشیڈنگ کے نام پر تنگ کیا جاتا ہے، شہر کی سڑکیں اور انفراسٹرکچر تباہ و برباد ہوچکا مگر اسکے باوجود کراچی کے شہری صبر کئے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اس وقت میٹرک کے امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ اور مختلف سینٹرز کی تبدیلیوں نے طلباء اور والدین کو پریشان کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، دونوں اسی تنخواہ پر کام کرتیں رہیں گی، وزیر ریلوے
  • مولانا فضل الرحمان کی مرضی اتحاد کرتے ہیں یا نہیں، عمر ایوب
  • آئی پی ایل؛ بنگال ایسوسی ایشن معروف کمنٹیٹرز کی تنقید پر پھٹ پڑی، بڑا مطالبہ کرڈالا
  • عمران خان کو انگریز کا ایجنٹ کہنا نظریاتی بات تھی، پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں، فضل الرحمان
  • آغا راحت کی سرکاری ملازمین پر تنقید مناسب نہیں، انجینیئر انور
  • وریندرسہواگ کی آئی پی ایل میں شریک آسٹریلوی کرکٹرز پر تنقید
  •  جماعت اسلامی ( جے آئی ) اور انتظامیہ کے مابین معاملات طے پا گئے
  • سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، فاروق ستار
  • فیکٹ چیک: کیا سابق چینی وزیر اعظم نے واقعی سزائے موت کی تجویز دی؟
  • فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے، شعیب شاہین کی سابق وفاقی وزیر پر تنقید