انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پٹودی ٹرافی ریٹائر کرنے کا منصوبہ بنالیا، مگر کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پٹودی ٹرافی کو ریٹائر کرنے کا منصوبہ بنالیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچز کے دوران یہ ٹرافی جتنے والی ٹیم اپنے نام کرتی ہے تاہم اب انگلینڈ کرکٹ بورڈ پٹودی ٹرافی کو ریٹائر کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔
5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے آغاز میں محض 2 ماہ کا وقت باقی ہے، سیریز کا 20 جون سے لیڈز میں ہوگا۔ اس کا اطلاق جون میں ہونے والی آئندہ سیریز سے ہوسکتا ہے جب بھارتی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔
مزید پڑھیں: معطل ایجنٹ کی کمپنی سے ایک سابق کپتان کا گہرا تعلق نکلا
ٹرافی کو ریٹائر کرنے کے قدم کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہے لیکن اگر دونوں ممالک کے حالیہ لیجنڈز کے ناموں والی ایک اور ٹرافی وجود میں آسکتی ہے۔
ترجمان انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹرافی کو ریٹائر کرنا کوئی نئی چیز نہیں، جس پر تبصرہ کرسکوں۔
مزید پڑھیں: فٹبال پریزینٹر کے "نامناسب لباس" نے نئی بحث چھیڑ دی
رپورٹ کے مطابق 1961 سے 1975 کے درمیان 46 ٹیسٹ میچوں میں قوم کی نمائندگی کرنے والے سابق ہندوستانی کپتان منصور علی خان پٹودی کے نام سے منسوب ہے۔
مزید پڑھیں: سابق بھارتی کرکٹر نے کوہلی کی فرنچائز کو "غریب" کہہ ڈالا
سابق بھارتی کرکٹر کی اہلیہ اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اٹھائے اس اقدام کی سخت مخالفت کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انگلینڈ کرکٹ بورڈ ریٹائر کرنے
پڑھیں:
سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے درخواست موصول ہوگئی
حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کو اسٹیڈیم سے سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹانے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کے نام کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹائے جانے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔
47 ٹیسٹ میچز اور 174 ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنیوالے محمد اظہر الدین پر سن 2000 میں میچ کے الزامات عائد ہوئے تھے جس کے بعد ان پر 5 سال کیلئے پابندی لگائی گئی تھی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے یہ پابندی اُٹھالی تھی۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل کے دوران چہل، مہوش میں قربتیں بڑھنے لگیں، ویڈیو وائرل
حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایک اسٹینڈ سابق کپتان کے نام سے منسوب ہے تاہم نامعلوم ذرائع کی جانب سے انکا نام تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
ادھر حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے مطالبے پر کوئی سرکاری جواب جمع نہیں کروایا۔
مزید پڑھیں: "جنس تبدیلی؛ اب کرکٹ میں تمہارے لیے کوئی جگہ نہیں، والد کے الفاظ تھے"
دوسری جانب شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اگر اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے اظہر الدین کا نام ہٹایا گیا تو یہ تاریخ کو مٹانے جیسا ہوگا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی "معروف ماڈل" کو گھورنے کی ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ انتہا پسند نریندر مودی کی حکومت میں بھارت میں کئی مقامات پر مساجد کو شہید کیا گیا ہے جبکہ مسلم اکثریتی علاقوں اور انکے نام بھی تبدیل کردیے گئے ہیں تاکہ مغل دور میں قائم مسلمانوں کی نشانیوں کو مٹایا جاسکے۔