بنگلہ دیش کو امن و اتحاد کے لیے غیر ملکی دوستوں کی حمایت درکار ہے، ڈاکٹر یونس
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکتر محمد یونس نے کہا کہ ملک میں امن ضروری ہے تاکہ لوگ بغیر کسی خوف کے رہ سکیں اور نقل و حرکت کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:چین کا ڈاکٹر یونس کی قیادت میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں امن ضروری ہے، ہمیں اسے ہمیشہ ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے۔ ہم ملک میں امن چاہتے ہیں۔ ہم قوم کے لیے امن چاہتے ہیں اور ہم پوری دنیا کے لیے امن چاہتے ہیں۔
چیف ایڈوائزر نے یہ ریمارکس تیجگاؤں میں چیف ایڈوائزر آفس (CAO) میں منعقدہ ایک تقریب میں کہے، جہاں انہوں نے معززین کے ساتھ عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔
اس موقع پر مشیران، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، سیاسی رہنماؤں، سفارت کاروں، قومی اتفاق رائے کمیشن کے ارکان، سول سوسائٹی کے ارکان اور صحافیوں نے شرکت کی۔
عید الفطر کا پیغام یاد رکھیںڈاکٹر یونس نے عوام پر زور دیا کہ وہ قوم کو آگے بڑھانے اور ملک میں امن قائم کرنے کے لیے عید الفطر کے پیغام کو یاد رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کی عید اس لیے اہم ہے کہ ہم ایک دوسرے کے قریب آئیں، اپنی دوری کو کم کریں، اور قوم اور معاشرے کو متحد کریں، کیونکہ اس وقت متحد ہونا بہت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: عید شاپنگ میں پاکستانی ملبوسات کی مانگ
ڈاکٹر یونس نے ایک دوسرے کے ساتھ رواداری کا مظاہرہ کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے پر زور دیا۔
یہ قوم اور عوام کو متحد کرنے کا دن ہےبعد ازاں سفارت کاروں سے مختصر خطاب کرتے ہوئے چیف ایڈوائزر نے کہا کہ یہ قوم اور عوام کو متحد کرنے کا دن ہے تاکہ وہ تمام دوریاں اور اختلافات کو دور کر کے سب میں اتحاد پیدا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو اتحاد کی ضرورت ہے اور خاص طور پر اس وقت یہ بہت ضروری ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ اس اتحاد کو بنانے اور آگے بڑھنے میں ہماری مدد کریں گے۔
چیف ایڈوائزر ڈاکٹر یونس نے کہا کہ بنگلہ دیش کا ایک روشن مستقبل ہے جس کی تلاش ابھی باقی ہے۔ ہم اس کا کھوج لگانا چاہتے ہیں۔ ہم اس مستقبل کو سچ کرنا چاہتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امن بنگلہ دیش تیجگاؤں ڈاکٹر یونس عیدلافظر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش تیجگاؤں ڈاکٹر یونس عیدلافظر چیف ایڈوائزر ڈاکٹر یونس چاہتے ہیں بنگلہ دیش نے کہا کہ ضروری ہے انہوں نے یونس نے کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
نئے صوبے، ایم کیوایم نے بھی عبدالعلیم خان کی تجویز کی حمایت کر دی
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ زور پکڑ گیا، ایم کیو ایم پاکستان بھی استحکامِ پاکستان پارٹی کی ہم آواز بن کر عبدالعلیم خان کی تجویز کی حمایت میں سامنے آگئی۔
ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی امین الحق نے سماء سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ نئے صوبے ملک اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ناگزیر ہو چکے ہیں، ملک میں کم از کم بارہ صوبے بننے چاہئیں، کیونکہ بھارت، بنگلادیش سمیت دیگر ممالک بھی انتظامی بہتری کے لیے اپنے صوبے بڑھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام پر ہمیشہ تنازعہ رہا ہے، حالانکہ مسائل کے حل کے لیے انتظامی سطح پر تقسیم وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میری دھرتی ماں میرا صوبہ نہیں، پاکستان ہے۔ لاڑکانہ والے کو اپنے مسائل کے حل کے لیے کراچی آنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے، یہی وجہ ہے کہ پنجاب اور سندھ ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں نئے صوبے بننے چاہئیں۔
ایم کیو ایم نے واضح طور پر مطالبہ کیا کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم اور عوامی سہولت کے لیے ملک میں مزید صوبے قائم کیے جائیں۔