عامر خان کی سابقہ بیویوں کے ایک ساتھ عید منانے کی تصاویر وائرل، مداح حیران
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
فلمساز کرن راؤ نے اپنے سابق شوہر اداکار عامر خان کے اہل خانہ کے ساتھ عید مناتے ہوئے تصاویر شیئر کر دیں۔
کرن راؤ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر عامر کی سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے ساتھ بھی ایک سیلفی پوسٹ کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
پہلی تصویر میں عامر کی والدہ زینت حسین کرن راؤ کے ساتھ پوز کر رہی ہیں۔ کرن نے اس کے بعد رینا اور عامر کی بہنوں، نکھت ہیگڑے اور فرحت دتا کے ساتھ تصویر شیئر کیں تاہم عامر خان ان تصاویر میں موجود نہیں تھے۔
View this post on InstagramA post shared by Kiran Rao (@raodyness)
پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے، کرن نے کیپشن میں لکھا ’امی کے ہاں عید! جو سب سے بہترین اور سب سے خوبصورت میزبان ہیں- خاندان، دوستوں اور ہمیشہ بہترین دعوت کے ساتھ جشن ہے! ہم امید کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ یہ سال ہم سب کے لیے امن اور خوشی لائے‘۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کرن راؤ اور ان کے اہلِ خانہ کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ کچھ صارفین نے کرن راؤ کو خوش مزاجی کے ساتھ عامر خان کی پہلی بیوی رینا دتہ کے ساتھ تصویر بنوانے اور عید منانے پر حیرت کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا سابقہ کرائم ریکارڈ سامنے آ گیا
لاہور:ٹک ٹاکر فراڈیے کاشف ضمیر کا سابقہ کرائم ریکارڈ سامنے آ گیا۔
ذرائع کے مطابق کاشف ضمیر کے خلاف لاہور اور سیالکوٹ کے متعدد تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔
ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف بھتہ مانگنے، حکومت پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مقدمات درج ہیں، جب کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوسر بازی، چیک ڈس آنر، فراڈ، ناجائز اسلحہ، امانت میں خیانت اور جعل سازی جیسے مقدمات بھی کاشف ضمیر پر درج ہیں۔
عادی ملزم کے خلاف سنگین نوعیت کے درجن سے زائد مقدمات درج ہیں اور وہ ماضی میں بارہا گرفتار ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیکا ایکٹ کے مقدمہ میں کاشف ضمیر کو مری سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ تاحال پولیس کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہے۔