انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے وائس چیئرمین مشتاق الاسلام نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظفر آباد میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس اور مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ریلی عیدہ گاہ سے اپراڈہ تک نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی اور سیرت کمیٹی کے ذمہ داران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کیا۔ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے وائس چیئرمین مشتاق الاسلام نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو ان مظلوم قوموں کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے اور ان کے بنیادی حقوق کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیے۔ مشتاق الاسلام نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کی قابض افواج نہتے مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں جنہیں روکنے کے لئے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ نے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اور فلسطینی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور یہ قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جدوجہد آزادی حصول مقصد تک جاری رہے گی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیر اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کے لئے

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت نہ ہونے پر عمر ایوب کا اظہار تشویش

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب خان نے آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمعے کے روز بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کی درخواست عدالت میں دائر کی تھی، تاہم اب تک وہ درخواست فکس نہیں ہوئی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ درخواست کو ڈائری نمبر تو مل گیا ہے، مگر اس پر سماعت کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔

عمر ایوب خان نے کہا کہ اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے دائر کی گئی درخواستوں کو معزز جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سنا تھا اور ان کی واضح ہدایات کے مطابق وکلاء، اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی سے باقاعدگی سے ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان ملاقاتوں میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی، نہ ہی حالات میں کوئی غیر معمولی تبدیلی آئی ہے۔ “نہ زمین اوپر نیچے ہوئی، نہ آسمان گر پڑا۔ سب ملاقاتیں باقاعدہ اور قانونی طریقہ کار کے تحت ہو رہی تھیں،” عمر ایوب نے واضح کیا۔

عمر ایوب خان نے موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر قائدین سب سیاسی قیدی ہیں، جنہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اپوزیشن آئینی و قانونی حدود کے اندر رہتے ہوئے اپنا حق استعمال کر رہی ہے۔ “ہم صرف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں، نہ کہ کسی پر راکٹ لانچر یا ایم 16 سے حملہ کرتے ہیں۔ ہمارا طریقہ قانون کا احترام ہے،” انہوں نے کہا۔

عمر ایوب نے کہا کہ وہ آئین، قانون اور عدالتی نظام پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ عدالت ان کی درخواست پر جلد سماعت کرے گی تاکہ بنیادی انسانی و سیاسی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت نہ ہونے پر عمر ایوب کا اظہار تشویش
  • ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
  • اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانیوں کے مشکور ہیں، حماس رہنما
  • حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
  • جماعت اسلامی کی پرامن غزہ مارچ کی یقین دہانی، فیض آباد کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں ریڈزون کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا، حکومت کا جماعت اسلامی سے رابطہ
  • حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے: لیاقت بلوچ
  • اہل فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، اسلامی جمعیت طلبہ کا خیبر پختونخوا میں یوم سیاہ
  • مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر منتظر محی الدین کا خصوصی انٹرویو