عیدالفطر کا آج دوسرا روز، کھابوں اور موج مستی کے پلان تیار
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
میٹھی عید کے دوسرے دن کو بھی شہریوں نے بھرپور طریقے سے منانے کا پلان بنا لیا، کہیں سیر سپاٹے تو کہیں دعوتوں کے دوران ہلے گلے کا پروگرام ہے۔کل کے میزبان آج کے بنیں گے مہمان، گھروں میں لذیذ پکوان بنیں گے، مزے مزے کی ڈشوں سے مہمانوں کی تواضع ہوگی۔عیدالفطر کے پہلے روز بھی بچوں نے خوب سیر سپاٹے کئے، آج بھی موج مستی کریں گے، پارکوں میں بھی جھولوں سے لطف اندوز ہوں گے۔عید ہے تو دوستوں کے ساتھ پارٹی تو بنتی ہے، نوجوان مل جل کر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کا رخ کریں گے اور گپ شپ لڑا کر من ہلکا کریں گے، شام کو سینما گھروں کا ٹائم سیٹ بھی کر لیا ہے۔خواتین کا بھی اپنی سہیلیوں کے ساتھ گھومنے کا پروگرام ہے، بڑے بزرگ بھی اپنی منڈلیاں لگائے بیٹھے ہیں اور اپنی دلچسپیوں میں مگن ہیں۔دوسری جانب لاہور میں عید کے دوسرے روز شہریوں نے ناشتے کے لئے دکانوں کا رخ کر لیا، کوئی فیملی کو ساتھ لایا تو کوئی دوستوں کے ہمراہ آیا، مزیدار بونگ پائے، چنے کوفتہ اور حلوہ پوری سے لطف اندوز ہوتے شہری کہتے ہیں تہوار کا مزہ تو اب آیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب اور کے پی میں 1 ہفتے میں دوسرا زلزلہ
خیبر پختون خوا اور پنجاب میں 1 ہفتے کے دوران دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، لوئر دیر، مانسرہ، چنیوٹ، صوابی، حافظ آباد، منڈی بہاءالدین میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 94 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز تاجکستان اور افغانستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
نوشہرہ، مالاکنڈ، باجوڑ، دیر بالا، شبقدر، مہمند، چترال، مردان، سوات، پاراچنار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے