عید الفطر کے موقع پر 2 خوفناک حادثات میں میاں، بیوی اور بیٹی سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ میں نواحی گاؤں 33 فور ایل کے قریب لینڈ کروزر نے سامنے سے آتی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور لاپروائی کی وجہ سے پیش آیا۔

ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں میاں، بیوی اور بیٹی شامل ہیں۔

اطلاع ملنے پر ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت باسط ، روبینہ اور فاطمہ کے ناموں سے ہوئی۔

ٹھٹھہ میں موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم
دوسری جانب ٹھٹھہ میرپورساکرو کے نزدیک لدیا اسٹاپ پر تیز رفتار 2 موٹر سائیکلوں  میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثے میں 24 سالہ ناظم شیدی ، 27 سالہ گلو کمبہار ، 25 سالہ احمد شیدی جاں بحق جب کہ 35 سالہ ندیم کمبہار شدید زخمی ہوئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو شیخ زید اسپتال میرپورساکرو لایا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا جب کہ زخمی کو کراچی ریفر کیا گیاہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان افراد جاں بحق

پڑھیں:

باپ بیٹے نے شادی والے دن ہی بیٹی کو قتل کردیا۔

بہاولپور میں باپ بیٹے نے شادی کے روز ہی بیٹی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ بہاولپور کے علاقے بستی سکھیل میں پیش آیا جہاں باپ نے شادی کے روز بیٹے کے ہمراہ  بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کی پھوپھی نے بچپن سے گود لیا ہوا تھا، مقتولہ کا باپ گزشتہ روز اسے اپنے گھر لے گیا تھا اور باپ بیٹا اس شادی سے خوش نہیں تھے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے کے دوران فائرنگ سے سی سی ڈی کے افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی
  • مردان؛ 2 موٹر کاروں میں خطرناک تصادم، 3 افراد جاں بحق
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف ٹریفک حادثات، 6 افراد جاں بحق
  • موٹروے ایم-4 پر بس اور ٹرالر میں خوفناک ٹکر، بس ہوسٹس جاں بحق، متعدد مسافر زخمی
  • سڑکوں پر دھند سے حادثات میں 5 جاں بحق، کئی موٹرویزبند
  • ای چالان اور ٹریکرز کے باوجود حادثات ؛ہیوی ٹریفک کی بدولت چند گھنٹوں میں 4 افراد جان سے گئے
  • باپ بیٹے نے شادی والے دن ہی بیٹی کو قتل کردیا۔
  • کاغان میں خوفناک آتشزدگی‘ پوری  بستی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل
  • سندھ پولیس کے زخمی میاں بیوی افسران کی شادی کی دوسری سالگرہ اسپتال میں منائی گئی
  • کراچی:خونی حادثات میں بچے اور طالب علم سمیت 3 جاں بحق