Islam Times:
2025-12-13@23:01:42 GMT

پیکا قانون کیخلاف صحافتی تنطیموں کا ایک اور احتجاج، نئی تحریک کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیکا قانون آزادی صحافت پر حملہ ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ یہ قانون صحافیوں کی آواز دبانے کی ناکام کوشش ہے، ہم ہر فورم پر اس کے خلاف مزاحمت کریں گے۔ عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: نادر بلوچ

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے صحافیوں نے پیکا قانون کے خلاف احتجاج کیا، جس میں مختلف صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے آزادی صحافت پر قدغنوں کے خلاف نعرے لگائے اور حکومت سے پیکا قانون فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے صدر افضل بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیکا قانون آزادی صحافت پر حملہ ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ یہ قانون صحافیوں کی آواز دبانے کی ناکام کوشش ہے، ہم ہر فورم پر اس کے خلاف مزاحمت کریں گے۔ عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ ہم پارلیمنٹ اور عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کالے قانون کا فوری نوٹس لیں۔ اگر حکومت نے پیکا قانون واپس نہ لیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیکا قانون کریں گے کے خلاف

پڑھیں:

پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا، اہم رہنما نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کوبڑا دھچکا لگ گیا،ایک اور اہم رہنما نے پارٹی چھوڑ دی۔

تحریک انصاف ضلع لیہ سے سجاد حسین العمروف سجن خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سجن خان کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ

بلاول بھٹو سے دربار حضرت سلطان باہو کے گدی نشین صاحبزادہ نجیب سلطان نے بھی ملاقات کی ،صاحبزادہ نجیب سلطان نے پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی سے بریگیڈئیر ریٹائرڈ عاصم نواز و دیگر نے بھی ملاقات کی ،بریگیڈیئرریٹائرڈ عاصم نواز اور سابق سٹی ناظم طاہر اعوان نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ

یاد رہے چند روز قبل ہی پی ٹی آئی کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے سماہنی میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

 
 

متعلقہ مضامین

  • تحریک آزادی کا اہم کردار، پیر الٰہی بخش (پہلا حصہ)
  • بلغاریا: کرپشن کیخلاف عوامی احتجاج ‘وزیر اعظم عہدے سے مستعفی
  • کنونشن سینٹر میں گونجتی للکار: پاک فوج کے خلاف زبان نہیں چلنے دیں گے، علما کا دو ٹوک اعلان
  • پاکستانی صحافی سید اشتیاق ہمدانی کو بین الاقوامی صحافتی ایوارڈ ’’گولڈن پن‘‘ سے نوازا گیا
  • اسلام آباد سندھ کی تقسیم سے باز رہے ،عوامی تحریک
  • بلغاریہ: کرپشن کے خلاف عوامی احتجاج پر وزیراعظم عہدے سے مستعفی
  • فیصلے کے خلاف آرمی چیف کے پاس  اپیل کریں گے، جنرل فیض حمید کے وکیل کا اعلان
  • فیض حمید کیخلاف شواہد کی بنیاد پر فیصلہ ہوا، قانون سب کیلئے برابر ہے: عطا تارڑ
  • یورپی یونین کمشنر کا غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کاررائیوں کا اعتراف، پاکستان کے دورے کا اعلان
  • پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا، اہم رہنما نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا