Daily Ausaf:
2025-04-22@06:08:05 GMT

کس سیاستدان نے کہاں عید منائی؟ جانیں تفصیلات

اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT

پاکستان بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے حکمراں طبقے اور سیاستدان اپنے آبائی علاقوں میں عید منا رہے ہیں۔

پاکستان سمیت ملک بھر میں آج عیدالفطر کا تہوار مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ جس طرح عام شہری عید اپنے پیاروں کے درمیان کر رہے ہیں۔ اسی طرح حکمراں طبقہ اور سیاستدان بھی عید اپنے آبائی علاقوں میں اہلخانہ، دوست احباب اور حلقہ انتخاب کے افراد کے ساتھ منا رہے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نوابشاہ میں عید منا رہے ہیں۔ انہوں نے نماز عید زرداری ہاؤس میں ادا کی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد صدر پاکستان عوام الناس سے ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ، صوبائی وزیر علی حسن لنجار ودیگر بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اپنے صاحبزادے اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے ہمراہ لاہور میں عید منا رہے ہیں۔ انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں نماز عید ادا کی اور لوگوں کو عید کی مبارکباد دی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ملتان، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان عیدالفطر لاہور میں نماز عید ادا کی۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد، احسن اقبال نے نارووال اور رانا تنویر نے مرید کے میں نماز عید ادا کی۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے صاحبزادوں حسن اور حسیننواز کے ہمراہ جاتی امرا لاہور میں نماز عید ادا کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی جاتی امرا میں عید منائی۔ اس موقع پر ن لیگ کے کئی رہنما بھی موجود تھے۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد انہوں نے میاں شریف اور بیگم کلثوم نواز کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو لاڑکانہ میں عید منا رہے ہیں۔ انہوں نے گڑھی خدا بخش میں نماز عید ادا کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ، نثار کھوڑو، سراج درانی ودیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی گڑھی خدا بخش میں نماز عید ادا کی۔

نماز عید کے بعد بلاول بھٹو نے شہریوں سے ملاقات کرکے انہیں عید کی مبارکباد پیش کی بعد ازاں انہوں نے شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری دی۔

بلاول بھٹو نے سابق وزرا اعظم اپنی والدہ بینظیر بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو، نصرت بھٹو، میر مرتضیٰ بھٹو اور شاہنواز بھٹو کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے عیدالفطر کی نماز ڈی آئی خان میں الامین ہاؤس ڈیرہ پر ادا کی۔ نماز عید کے بعد وہ اہل علاقہ اور پارٹی کارکنوں سے عید ملے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ حکام کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس کراچی جب کہ گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اپنے آبائی گاؤں دھرنال میں نماز عید ادا کی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے عید الفطر کی نماز آبائی گاؤں کھائی ہٹھاڑ قصور میں ادا کی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر فاروق ستار نے گورنر ہاؤس کراچی، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم نے ناظم آباد گراؤنڈ عیدگاہ میں، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پولو گراؤنڈ میں نماز عید ادا کی۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے عید نماز گجرات کی جامع مسجد خاتم النبین جھنڈے وال میں ادا کی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید ودیگر نے نماز عید لیاقت باغ میں ادا کی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: میں عید منا رہے ہیں میں نماز عید ادا کی میں ادا کی انہوں نے عید کی کے بعد

پڑھیں:

کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا: ہمایوں اختر خان

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان — فائل فوٹو 

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے این اے 97 کے دورے کے دوران کسانوں اور علاقہ معززین سے ملاقات کی۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ گندم کے حوالے سے کسانوں کے جو تحفظات ہیں ان کو دور کیا جائے، اگر ملک کا کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔

نظر انداز اضلاع کیلئے بھی بجٹ مختص كیا جائے: ہمایوں اختر خان

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں نظر انداز اضلاع کے لیے بھی بجٹ مختص كیا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ میں پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حلقہ این اے 97 کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام کی سہولتوں کے لیے ہر ممکن آواز بلند کروں گا، حلقہ این اے 97 کی حالت بدلیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی سیکرٹری دفاع نے نجی گروپ میں بھی یمن حملوں کی تفصیلات شیئر کیں، امریکی اخبار
  • سائرہ یوسف نے بیٹی نورے کے ساتھ منائی سالگرہ : خوشیوں بھری تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
  • ججز تبادلوں کیخلاف کیس؛ وفاقی حکومت نے تفصیلات اور ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا
  • سابق جج سپریم کورٹ جسٹس سرمد جلال عثمانی انتقال کر گئے
  • ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی 87 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
  • آئیے ایسا پاکستان تعمیر کریں جو علامہ اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر ہو : بلاول بھٹو زرداری
  • سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات ادا نہ کرنیکا الزام
  • سولر پینلز کو ژالہ باری میں کیسے محفوظ رکھا جائے؟ طریقے جانیں
  • کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا: ہمایوں اختر خان
  •  معیشت بہتر‘ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں سٹرکچرل ریفارمز کی جارہی ہیں:جام کمال