Islam Times:
2025-04-22@07:12:13 GMT

بی جے پی کی تخریبی سیاست قابل مذمت ہے، ممتا بنرجی

اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT

بی جے پی کی تخریبی سیاست قابل مذمت ہے، ممتا بنرجی

ترنمول کانگریس کی سربراہ نےلوگوں سے گزارش کی کہ وہ ایسے اکساوے میں نہ آئیں جس سے فرقہ وارانہ فسادات بھڑک سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالفطر کے موقع پر مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے بی جے پی کی تخریبی سیاست کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کولکاتا میں عیدگاہ پہنچ کر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیکولر ہیں، نوراتری چل رہی ہے، میں اس کے لئے بھی نیک خواہشات پیش کرتی ہوں لیکن ہم نہیں چاہتے کہ یہاں کوئی انارکی پھیلائے۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگ انارکی نہیں پھیلاتے، بلکہ سیاسی پارٹیاں ایسا کرتی ہیں، یہ شرم کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سبھی مذاہب کے لئے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہیں، اکثریتوں کی ذمہ داری اقلیتوں کی حفاظت کرنا ہے اور اقلیتوں کی ذمہ داری اکثریتوں کے ساتھ رہنا ہے۔

ممتا بنرجی نے پیر کے روز لوگوں سے گزارش کی کہ وہ ایسے اکساوے میں نہ آئیں جس سے فرقہ وارانہ فسادات بھڑک سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی حکومت ریاستی عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی اور یہ یقینی بنائے گی کہ ریاست میں کوئی بھی کشیدگی پیدا نہ کر سکے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے یہ بیان ریڈ روڈ پر عید کی نماز کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انہوں نے کہا کہ فساد بھڑکانے کے لئے اکسانے کی کوشش کی جا رہی ہے، برائے کرم اس کے جال میں نہ پھنسیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہے، ریاست میں کوئی بھی کشیدگی پیدا نہیں کر سکتا۔ بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر انہیں (بی جے پی کو) اقلیتوں سے مسئلہ ہے تو کیا وہ ملک کا آئین بدل دیں گے۔ انہوں نے بی جے پی کی تخریبی سیاست کے تئیں اپنی مخالفت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سبھی مذاہب کا احترام کرنے میں یقین رکھتی ہیں۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بی جے پی کی تخریبی سیاست کو ایسی "جملہ سیاست" کہا جس کا مقصد لوگوں کو تقسیم کرنا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بی جے پی کی تخریبی سیاست انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے کرتے ہوئے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں امن و ترقی کے بھارتی حکومت کے دعوے جھوٹے ہیں، کانگریس رہنما

ذرائع کے مطابق نصیر حسین نے جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ریاست کا درجہ بحال ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن سید نصیر حسین نے ریاستی درجے کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کو اس حوالے سے ایک واضح ٹائم لائن طے کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق نصیر حسین نے جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ریاست کا درجہ بحال ہونا چاہیے اور اب جب کہ مقبوضہ علاقے میں ایک حکومت قائم ہے تو اس میں اب مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاستی درجے کی بحالی کیلئے پہلے بھی احتجاج کیا ہے اور ہم اس کے لیے لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ علاقے میں امن و ترقی کے بھارتی حکومت کے دعوے جھوٹے ہیں کیونکہ یہاں اب بھی لوگ مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی اجلاس، کسی سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ
  • بھارت اقلیتوں کیلئے جہنم اور پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی
  • لاہور، جماعت اہلحدیث کی غزہ کے مظلوموں کے حق میں ریلی
  • مظفرگڑھ: شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور سسر کا تشدد، ٹانگیں، بازو  توڑ دیے
  • پوپ فرانسس کی جانب سے غزہ کی افسوسناک صورتحال کی مذمت
  • برداشت ختم ہوئی تو آپ کو مذمت کا موقع بھی نہیں ملے گا: جنید اکبر 
  • شیر افضل مروت 2سال پہلے کہاں تھا اور کون تھا؟
  • گلوکار حسین رحیم نے خاموشی سے شادی کرلی
  • کینال منصوبوں سے سندھ اور پنجاب کے کسانوں کو نقصان ہوگا، سعید غنی
  • مقبوضہ کشمیر میں امن و ترقی کے بھارتی حکومت کے دعوے جھوٹے ہیں، کانگریس رہنما