وزیر مملکت برائے داخلہ کا برطانوی وزیر داخلہ کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوے کہنا تھا کہ کہ پاکستان مؤثر بارڈر مینجمنٹ اور غیر قانونی امیگریشن کے مسائل پر عالمی تعاون بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے بارڈر سکیورٹی اور امیگریشن کنٹرول کیلئے سخت اقدامات پر زور دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے دورہ برطانیہ کے دوران برطانوی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر کی جانب سے وزراء کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔ طلال چودھری اور برطانوی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر کے درمیان دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، طلال چودھری کی دیگر ممالک کے وزرائے داخلہ اور وفود سے اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

ملاقاتوں کے دوران مؤثر بارڈر مینجمنٹ، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو ہوگی، طلال چودھری نے کہا کہ پاکستان مؤثر بارڈر مینجمنٹ اور غیر قانونی امیگریشن کے مسائل پر عالمی تعاون بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔ طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بارڈر سکیورٹی اور امیگریشن کنٹرول کیلئے سخت اقدامات پر زور دیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: طلال چودھری وزیر داخلہ

پڑھیں:

غیرملکی فوڈ چین ٹیکس چوری نہیں کرتیں، طلال چوہدری

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی فوڈ چین پر حملوں کے 20 واقعات ہوئے، شیخوپورہ میں ایک جان بھی چلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزارت داخلہ کی طرف سے تمام صوبوں کو واضح ہدایات دی گئیں کہ لوگوں کی جانوں کی حفاظت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس نوعیت کے واقعات میں 12 ایف آئی آرز ہوئیں اور 142 لوگ گرفتار ہوئے، اسلام آباد میں 2 واقعات ہوئے اور 15 لوگ گرفتار ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فوڈ چین نے 100 ملین ڈالرز سے زیادہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی، ہمارے ہوٹل اور ریسٹورنٹ ٹیکس چوری کرتے ہیں یہ غیرملکی فوڈ چین ٹیکس چوری نہیں کرتیں، اس کے فرنچائز کا مالک پاکستان سے ہے اور مسلمان ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ اس فوڈ چین سے 25 ہزار لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ جتنا بھی خام مال خریدتے ہیں پاکستان کے اندر خریدتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • نکسلزم کو ختم کرنے کی ہماری مہم جاری رہے گی، امت شاہ
  • پاکستان میں سیاسی استحکام کو نقصان پہنچنے نہیں دیں گے، طلال چودھری
  • افغان شہریوں کی واپسی: ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں24/7 کنٹرول روم قائم
  • افغان شہریوں کی واپسی؛ ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم
  • پاکستان میں سیاسی استحکام کو نقصان پہنچنے نہیں دیں گے، وزیر مملکت طلال چودھری
  • طلال چودھری کو مشورہ ہے وہ نون لیگ کی تنظیم سازی پر توجہ دیں، عمر ایوب
  • پی ٹی آئی دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے،جرگے کاخواہ مخواہ واویلا کیا جارہا ہے: طلال چودھری
  • غیرملکی فوڈ چین ٹیکس چوری نہیں کرتیں، طلال چوہدری
  • مہلت ختم، اقدامات سخت، پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کے انخلا کا عمل مزید تیز
  • اسحاق ڈار سکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات کیلئے کابل روانہ