اڈیالہ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ساتھ آج عید کے دن ملاقات کے لیے کوئی رہنما یا فیملی ممبر ملنے نہیں آیا۔ جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی پر ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی، ان سے فیملی نے عید کے دوسرے دن ملاقات کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان اس بار تیسری عید اڈیالہ جیل میں گزار رہے ہیں۔سیکورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان نماز عید ادا کرنے کے لیے جیل سے باہر نہیں جا سکے۔اڈیالہ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں عید کی نماز ادا کی گئی جس میں جیل کے قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تاہم بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی اپنے اپنے سیل میں ہی بند رہے اور وہ نماز عید میں شریک نہیں ہو سکے۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اس عید کے موقع پر تاحال نئے کپڑے نہیں پہنے، اور وہ جیل کی موجودہ حالت میں ہی عید کی عبادات انجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر جیل حکام نے کہا کہ عید کے روز بھی تمام سیکیورٹی اور انتظامات معمول کے مطابق کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی غیر معمولی صورتحال سے بچا جا سکے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی عید کے

پڑھیں:

عالیہ حمزہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل 2025ء ) عدالت نے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عالیہ حمزہ سمیت پی ٹی آئی کے 5 کارکنان کے خلاف درج مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد محفوظ فیصلہ سنادیا، سول جج ممتاز ہنجرا نے اپنے فیصلے میں عدالت نے عالیہ حمزہ، نعمان اور عادل منیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا جب کہ محمد احد اور شمیم آفتاب کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے احکامات دے دیئے گئے۔

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے عدالت پیشی پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ راولپنڈی میں فلسطین پر یوتھ کنوینشن تھا ان کو اس سے بھی ڈر لگا، ان سے پوچھا جائے رات سے ہمیں کیوں حبس بیجا میں رکھا؟ ہمارے لیے ایک نئی ایف آئی آر ایک نیا میڈل ہے لیکن کیا تفتیشی افسر عدالت کے سامنے حلف دے گا؟ پولیس پر کسی نے پتھراؤ نہیں کیا، پولیس سے پوچھیں ان کے سامنے میں کھڑی تھی، ایک پتھر بھی کسی نے نہیں مارا، گرفتار کرنے والے چار پولیس اہلکار تھے میں نے ورکروں کہا تھا پرامن طور پر چلے جائیں، میں نے پولیس سے کہا تھا کارکنان کو گرفتار نہ کریں مجھے کرنا ہے تو کریں، میں اپنے کارکنان کو بچانے کیلئے ہر حد تک جاؤں گی، ظلم جتنا مرضی کرلیں ہم ہنس کر سہیں گے۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ راولپنڈی میں کار سرکار میں مداخلت اور روڈ بلاک کرنے کی دفعات کے تحت عالیہ حمزہ ودیگر کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، عالیہ حمزہ کیخلاف تھانہ ائیرپورٹ نے مقدمہ درج کیا، مقدمہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے محمد افضل سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا، جس کی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے سڑک بلاک کر کے احتجاج اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا، مقدمے میں 35 افراد نامزد ہیں، 2 خواتین سمیت 5 کارکنوں کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی سے ان کے خاندان کے افراد کی اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا امکان
  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت
  • بانی سے ان کے خاندان کے افراد کی آج ملاقات متوقع
  • عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال
  • علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب
  • عمران خان سے کل کونسے وکلاء ملاقات کریں گے؟ فہرست جیل حکام کو ارسال
  • ’ عمران خان 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں، دو شرائط ہیں، پہلی شرط کہ بانی پی ٹی آئی خاموش رہیں اور دوسری ۔ ۔ ۔ ‘تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
  • وہ ملک جس نے بجلی کی بچت کے لیے مساجد میں نماز کا دورانیہ مختصر کر دیا
  • عالیہ حمزہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان کی تفصیل جاری