بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوگیا ہے، اکھلیش یادو
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی معاشی پالیسیاں پوری طرح ناکام ہے، بھارت میں اتنی بے روزگاری پہلے کبھی نہیں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر ملک کو معاشی بحران میں پھنسانے کا الزام لگایا۔ لکھنؤ کے ہوٹل تاج میں ایک تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں سے بینکنگ سیکٹر مفلوج ہوگیا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی نے کاروبار کے لئے صرف گنتی کے کاروباریوں کو موقع دیا ہے، بقیوں کے سامنے مسائل کھڑے کردئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگار عروج پر ہے پھر بھی حکومت تیسری بڑی معیشت ہونے کا دعوی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی تیسری معیشت میں 80 کروڑ لوگ سرکاری راشن پر جینے کو مجبور ہیں، حکومت بتائے کہ ان کی فی کس آمدنی کیا ہے۔
سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی معاشی پالیسیاں پوری طرح ناکام ہے، ملک میں اتنی بے روزگاری پہلے کبھی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے پاس نوکری، یا روزگار نہیں ہے، کاروبار اور تجارت میں خواتین کو موقع نہیں دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای سیکٹر اور زرعی سیکٹر کو بڑھاوا دیا جانا چاہیئے، ایم ایس ایم ای سیکٹر میں پیمنٹ میں داخیر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی حکومتوں نے ہمیشہ کاروبار کو آسان کرنے کے لئے فیصلے کئے۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی حکومت میں ہم کاروباریوں اور صنعت کاروں کے کاروبار کو آسان بنانے کا کام کریں گے، خواتین کو احترام اور تحفظ ملے گا، انہیں کاروبار کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ بی جے پی بی جے پی حکومت کی انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو
پڑھیں:
وزیراعظم کا ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کا خیرمقدم
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستانی معیشت کیلئے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے اور جولائی 2024ء سے مارچ 2025ء کے دوران برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کے ساتھ 13.613 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔اس نمایاں کارکردگی پر وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل انڈسٹری اور نجی شعبے کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صرف مارچ 2025 میں برآمدات میں 6.27 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ نہ صرف حکومتی معاشی پالیسیوں کی درست سمت کا ثبوت ہے بلکہ پاکستانی معیشت کی مضبوطی اور عالمی منڈیوں میں مصنوعات کی مانگ میں اضافے کا بھی مظہر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں بتدریج اضافہ اور دیگر مثبت معاشی اعشاریے، حکومت پاکستان اور نجی شعبے کے درمیان قریبی تعاون اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ایسے تمام اقدامات جاری رکھے گی جو کاروبار دوست ماحول پیدا کریں اور برآمدات میں مسلسل بہتری لائی جا سکے۔وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت ملکی برآمدات کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے نہ صرف پالیسی سازی کر رہی ہے بلکہ کاروباری برادری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے بھی پرعزم ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ہماری ٹیم دن رات اس کوشش میں ہے کہ پاکستان کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن رکھا جا سکے تاکہ روزگار، سرمایہ کاری اور برآمدات تینوں میں توازن کے ساتھ اضافہ ہو۔