شگر، شہداء جامشورو کا چہلم
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
چہلم کی مجلس میں معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی، سید ناصر عباس تقوی، سید حسنن ظفر نقوی، ناصر شیرازی سمیت معروف علما شریک ہوئے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہدائے جامشورو کا چہلم سکردو اور شگر میں منایا گیا جس میں ملک کے جید علماء اور اکابرین شریک ہوئے۔ سانحہ جامشورو میں شہید ہونے والے ننھے ثنا خواں علی کاظم خواجہ کا چہلم سکردو میں منایا گیا جبکہ معروف نوجوان ثنا خواں سید جان شاہ کا چہلم ان کے آبائی گاؤں شگر میں منایا گیا۔ چہلم کی مجلس میں معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی، سید ناصر عباس تقوی، سید حسنن ظفر نقوی، ناصر شیرازی سمیت معروف علما شریک ہوئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا چہلم
پڑھیں:
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملت کے مخلص و بہادر رہنماء ہیں، علامہ علی حسنین
اپنے بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے ایم ڈبلیو ایم کے سہ روزہ کنونشن اور پارٹی الیکشنز سے متعلق کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے جمہوریت کی بہترین مثال پیش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رہنماء علامہ علی حسنین حسینی نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو دوبارہ ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری قوم کے مخلص اور بہادر رہنماء ہیں۔ پوری جماعت کو ان کی صلاحیت اور قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ ان کی قیادت میں پورے پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین ایک منظم اور مضبوط جماعت بن چکی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ علی حسنین حسینی نے اپنے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے سہ روزہ کنونشن اور پارٹی الیکشنز سے متعلق کہا کہ ہماری جماعت نے جمہوریت کی بہترین مثال پیش کی ہے۔ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے انٹرا پارٹی انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے شوریٰ عالی کے نومنتخب اراکین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئی قیادت سے قوم کی امیدیں وابستہ ہیں۔ پارٹی کی کارکردگی کو آئیندہ سالوں میں مزید بہتر بنائیں گے۔ علامہ علی حسنین نے کہا کہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہمیشہ پوری قوم کے حقوق کی بات کی ہے۔ انہوں نے پاراچنار سے لیکر کوئٹہ کے مظلومین، اور کراچی سے لیکر کشمیر تک ہر مسئلے پر پوری قوم کو اکھٹا کیا۔ بلوچستان اور پاراچنار میں جاری مظالم پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور ہر ظلم کے خلاف آواز اٹھائی۔ ہمیں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، اور یقین ہے کہ وہ مظلوموں کے حقوق کیلئے جدوجہد ہمیشہ جاری رکھیں گے۔