وزیراعلیٰ سندھ کا اپنی رہائشگاہ واہڑ سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاق کو بھی پتہ ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے حکومت میں ہیں، ہم اگر ساتھ نہ دیں تو وفاقی حکومت گر جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی ووٹوں سے وفاقی حکومت کو گرا بھی سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اپوزیشن والے چاہتے ہیں وفاقی حکومت گرائی جائے مگر ہم انکی گیم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے اپنی رہائشگاہ واہڑ سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کو بھی پتہ ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے حکومت میں ہیں، ہم اگر ساتھ نہ دیں تو وفاقی حکومت گر جائے گی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی ووٹوں سے وفاقی حکومت کو گرا بھی سکتی ہے، پیپلزپارٹی کے پاس وفاق میں اکثریت نہیں ہے، بلاول بھٹو جب وزیراعظم بنیں گے تب عوامی ووٹوں اور طاقت سے بنیں گے۔ سندھ کے وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو طاقتور وزیراعظم بنیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کہا کہ

پڑھیں:

کینالز منصوبہ بنے گا نہ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ کسی کو دیں گے: مراد علی شاہ

حیدر آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ کینالز منصوبہ نہیں بننے دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کسی کو نہیں دیں گے، کینالز کے معاملے پر باقی جماعتیں مصنوعی احتجاج کر رہی ہیں، اگر کوئی سندھ کے پانی کا بچاؤ کر سکتا ہے تو وہ بلاول بھٹو ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کالا باغ ڈیم کو ہمیشہ کیلئے دفن کیا، پیپلزپارٹی کے خلاف کینالز کے معاملے پر سازش کی گئی، عمر کوٹ کے عوام نے سازش کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا، پیپلزپارٹی عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کبھی بھی سندھ کے حق پر کوئی سودا نہیں ہوگا۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد والو سن لو کینال منصوبہ نامنظور، بلاول بھٹو نے پہلے ہی کہا تھا کینال منصوبہ قبول نہیں کروں گا، بلاول بھٹو نے حکومت سے کینالز منصوبے کو ختم کرنے کا کہا تھا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • پولیو کے خاتمے کے لئے حکومت سندھ پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • پیپلز پارٹی کھیل بگاڑنا چاہتی ہے؟
  • وفاقی حکومت کسی وقت بھی گرسکتی: پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری
  • نہروں کے منصوبے کیخلاف سندھ متحد ہے ، پیچھے ہٹنے والے نہیں،وزیراعلیٰ
  • بجٹ سے پہلے کینالز منصوبہ ختم کرائینگے مراد علی شاہ:نواز‘ شہباز شریف نے  تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی‘ رانا ثنا
  • کینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • ینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • نہروں کے منصوبے کیخلاف سندھ متحد ہے، پیچھے ہٹنے والے نہیں،وزیراعلیٰ
  • کینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی: وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
  • کینالز منصوبہ بنے گا نہ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ کسی کو دیں گے: مراد علی شاہ