خاتون کیساتھ جنسی زیادتی پھر حاملہ ہونے پر 3 بار اسقاط حمل پر بھارتی فلم ڈائریکٹر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
بھارت میں پولیس نے ایک خاتون کی شکایت پر فلم ڈائریکٹر سنوج مشرا کو حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ خاتون نے شکایت درج کرائی تھی کہ سنوج مشرا نے شادی کا جھانسا دیکر 4 سال سے متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا رہا ہے۔
خاتون نے پولیس کو مزید بتایا کہ فلم میں کام کرنے کی خواہش مجھے ڈائریکٹر تک لے گئی جس نے مجھ سے پہلے محبت اور پھر شادی کرنے کا وعدہ کیا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ میں سنوج مشرا کے جھانسے میں آگئی اور ہم 4 سال سے غیر ازدواجی تعلقات میں ہیں۔ 3 بار حاملہ بھی ہوئی تھی۔
پولیس کو بیان میں خاتون نے بتایا کہ سنوج مشرا نے تینوں بار اسقاط حمل کرایا اور وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی شادی کرے گا اور پھر ہم اپنی فیملی بنائیں گے۔
خاتون نے کہا کہ مسلسل ٹال مٹول سے مجھے شک ہوا جو اب یقین میں بدل گیا ہے کہ سنوج مشرا کو مجھے سے محبت نہیں بلکہ وہ صرف اپمی ہوس پوری کر رہا ہے۔
پولیس نے خاتون کے ساتھ زیادتی، اسقاطِ حمل کروانے اور ڈرانے دھمکانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے فلم ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خاتون نے
پڑھیں:
قتل کرنے کے بعد 7 سالہ بھانجی سے زیادتی کرنیوالے ماموں کے سنسنی خیز انکشافات
راولپنڈی:اپنی سگی 7 سالہ بھانجی کو قتل کرنے کے بعد اس سے زیادتی کرنے والے ماموں نے دورانِ تفتیش سنسی خیز انکشافات کیے ہیں۔
پولیس نے 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی و قتل کیس کے سنسنی خیز انکشافات کی تفصیلات جاری کردیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ایسٹر پر کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا قاتل سگا ماموں نکلا
مندرہ کے علاقے میں 7 سالہ بچی کے قتل و زیادتی کیس کے گرفتار ملزم کو حراست سے چھڑانے کے لیے ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، اس دوران زیر حراست ملزم شدید زخمی ہوگیا، جو اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا جب کہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق بچی کے قتل و زیادتی میں ملوث ملزم سنیل بچی کا سگا ماموں تھا، جسے گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کو آلہ ضرب کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی: 7 سالہ بچی کو اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیے جانے کا انکشاف
پولیس کی جانب سے دورانِ تفتیش ملزم کی سفاکیت کے حوالے سے ہولناک انکشافات کی تفصیل جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق ملزم سنیل آئس کا نشہ کرتا تھا اور مقتولہ کے گھر کے قریب ہی رہتا تھا۔
بچی (سگی بھانجی) کو ملزم ایسٹر کے روز بہلا پھسلا کر کھانے پینے کی اشیا کا کہہ کر ساتھ لے کر گیا اور زیر تعمیر گھر کی عمارت میں لے جا کر اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ اس موقع پر *بچی کے شور کرنے پر سفاک ملزم نے قینچی سے بچی کا گلا کاٹا۔
قینچی سے گلا کاٹنے کے بعد ملزم نے بچی کے سر پر اینٹ سے وار کیا اور پھر گلا گھونٹ کر قتل کیا۔
سفاک درندہ صفت ملزم نےد وران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے قتل کرنے کے بعد بچی کے ساتھ زیادتی کی۔ ملزم گھناؤنی واردات کے بعد گھر آ گیا اور بعد ازاں فیملی کے ساتھ بچی کو تلاش کرتا رہا۔
پولیس نے ملزم کی مشکوک حرکات و سکنات پر اسے شامل تفتیش کیا تو ملزم نے اپنے مکروہ فعل کا اعتراف کیا۔
پولیس حکام کا کہناہ ے کہ خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں، ان کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں۔بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔