کارساز کے قریب تیز رفتار گاڑیوں میں خوفناک تصادم
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
کراچی میں عید الفطر کے روز کارساز روڈ پر دو تیز گاڑیوں میں تصادم ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارساز کے قریب ہونے والے حادثے میں دو تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک گاڑی کا اگلا جبکہ دوسری کا پچھلا حصہ بری طرح سے متاثر ہوا۔
پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم واقعہ تیز رفتاری کے باعث رونما ہوا تھا ،دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
حادثے کے بعد ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز نے سڑک کو کلئیر کرایا۔
حادثے میں معمولی زخمی ہونے والوں کو اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سعودی عرب میں بس حادثہ، خواتین 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
MADINA:سعودی عرب میں البدر سے مدینہ جانے والی بس کے حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔
سعودی ریسکیو حکام نے حادثے میں پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الم ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس البدر سے مدینہ جا رہی تھی۔
حکام نے بتایا کہ زائرین کی بس مدینہ جاتے ہوئے ایک ٹریلر سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں اموات ہوئیں اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے ہیں اور بس میں سوار تمام افراد عمرے کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے پانچوں پاکستانی زائرین کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولنگر سے تھا۔
مدینہ جاتے ہوئے بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو خواتین کا تعلق گاؤں 228 / 9 آر سے اور تیسری خاتون کا تعلق گاؤں 201 مراد سے ہے، اسی طرح جاں بحق ہونے والے دو بزرگوں میں سے ایک کا تعلق 39/3 آر اور دوسرے کا تعلق داھرانوالہ سے ہے۔