قوم کا دوٹوک فیصلہ ہے اب دہشتگردی برداشت نہیں ہوگی، رانا ثناءاللہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
فیصل آباد میں مشیر داخلہ نے نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ہم عید کی خوشیاں منا رہے ہیں، شہداء اور ان کی فیملیاں ہماری محسن ہیں، ان قربانیوں سے ملک کا وجود ہے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ شہریوں کو قتل کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا حل صرف فوجی آپریشن ہی ہوتا ہے، افغانستان میں موجود قوتیں را اور ہندوستان کے ایجنٹ ہیں، دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائی جاری ہے اور جاری ہی رہے گی۔ فیصل آباد میں مشیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ہم عید کی خوشیاں منا رہے ہیں، شہداء اور ان کی فیملیاں ہماری محسن ہیں، ان قربانیوں سے ملک کا وجود ہے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کا دوٹوک فیصلہ ہے اب دہشتگردی برداشت نہیں ہوگی، بے گناہ شہریوں کو قتل کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ دہشتگردی کا حل صرف فوجی آپریشن ہی ہوتا ہے، افغانستان میں موجود قوتیں را اور ہندوستان کے ایجنٹ ہیں، دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائی جاری ہے اور جاری ہی رہے گی، جو ملکی آئین کو مانتے ہیں، ان سے مذاکرات کرنے، ان کے ناز نخرے اٹھانے کو تیار ہیں، مگر ان کے عمل سے دہشتگردوں کی حمایت کی جھلک نہ آئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ماہ رنگ بلوچ کو ہم دہشتگرد نہیں کہتے مگر وہ دہشتگردوں کی مذمت کریں، ان سفاکانہ فعل کی مذمت کریں، آل پارٹیز کانفرنس کے معاملہ پر اتحادیوں سے بات کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: برداشت نہیں
پڑھیں:
رانا ثنااللہ کے کنیالز معاملے ایاز لطیف پلیجو اور سید زین شاہ سے رابطے ؛ مذاکرات کی پیشکش
حیدر خان : وفاقی وزیر رانا ثنااللہ کو نہروں کے معاملے پر مذاکرات کرنے کا ٹاسک مل گیا ، ایاز لطیف پلیجو اور سید زین شاہ سے ٹیلی فونک رابطے کیے اور مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے وزیر اعظم سے ملاقات کا عندیہ دیا
وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کو فون کیا ،اور کہا ایاز لطیف پلیجو صاحب وزیراعظم شہباز شریف صاحب آپ سے ملنا چاہتے ہیں
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
ایاز لطیف پلیجو نے کہا چھ کینالوں کے معاملے پر ساری سندھ میں غصّہ اور بے چینی موجود ہے،کینال بنانے کا فیصلہ کر کے سندھ کے ساتھ شدید ناانصافی کی گئی ہے،
رانا ثنااللہ نے کہا اس مسئلے کو وزیراعظم صاحب آپ سے گفتگو کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں،سندھ کی مختلف جماعتوں کے نمائندوں کا کوئی وفد بنائیں گے تو ان سے بھی بات چیت کی جا سکتی ہے، ایاز لطیف پلیجو نے کہا آپ فوراً کینالوں کا فیصلہ واپس لیں تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے،سندھ اس وقت سارے فیصلے مشترکہ مشاورت کے طور پر کر رہا ہے،سندھ کی ساری سیاسی جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ پہلے کینالوں کا فیصلہ واپس لیا جائے
واٹس ایپ کا ویڈیو کالز کیلئے فلٹرز، ایفیکٹس اور بیک گراؤنڈز تبدیل کرنے کا نیا فیچر
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے صدر سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور کنوینر دریائے سندھ بچاؤ تحریک سید زین شاہ سے فون پر رابطہ کیا ، کینالوں اور کارپوریٹ فارمنگ کے مسئلے پر سید زین شاہ کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا اس مسئلے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آپ سے ملاقات کرنا چاہ رہے ہیں،
سید زین شاہ کا نے کہا کہ ہم دریائے سندھ بچاؤ تحریک میں شامل جماعتوں، وکلاء ایکشن کمیٹی، آبادگاروں اور اپنے اتحادیوں سے مشاورت کر کے آگاہ کریں گے،ہ جب تک کینالوں اور کارپوریٹ فارمنگ کا منصوبہ واپس لینے کا اعلان نہیں کیا جاتا جب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
لاہور؛ بین الاصوبائی گینگ کا سرغنہ مارا گیا