عید والے دن شیخ رشید کا حکمرانوں کو اہم مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بہتر ہوگا مائنس پلس سے باہر نکلیں، آج تک مائنس تو کوئی بھی نہیں ہوا۔راولپنڈی کے لیاقت باغ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا مزید کہنا تھا آج اللہ سے رو رو کے مانگا ہے کہ ملک کو اُس جگہ لے جا جہاں لوگ سکون سے جی سکیں ۔ ماؤں بہنوں کی عزتیں محفوظ ہوں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ سب سے زیادہ بلوچستان کے حالات خراب ہیں جنہیں ٹھیک کرنا حکومت کا اولین فرض ہے ۔ بلوچستان ملکی ترقی کا دروازہ ہے ۔ اس دروازے کو جو بند کرنا چاہتے ہیں وہ ملک دشمن ہیں، سوشل میڈیا اس وقت کسی کے کہنے میں نہیں۔اپوزیشن اتحاد سے متعلق سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے میرے ساتھ کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
دہشتگردی کا حل صرف فوجی آپریشن ہی ہوتا ہے، رانا ثنا اللہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
علی امین کا ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کے لئے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔
اتوار کو ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ڈیرہ جات میں سب محکموں کے افسران اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ڈیرہ جات کرانا پوری دنیا کو بتا دیا ہے کہ ڈیرہ امن کا شہر ہے، ہم اپنا کلچر اپنے بچوں کو دیں گے، آج کا ایونٹ پورے پاکستان کا بڑا ایونٹ ہے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ایونٹ میں اپنے ڈیرہ کا کلچر پیش کیا ہے، ہمارا یہ سفر جاری رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ کا رواج ہے کہ ڈیرہ مہمان نوازی میں مشہور ہیں ہم اسکو برقرار رکھیں گے، اس ایونٹ میں فورسز نے جو کردار ادا کیا ہے انکو انعام ملے گا، فورسز کے جن اہلکاروں نے خدمات دی ہیں انکے لئے 10 ہزار کا انعام کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم امن کا گہوارہ بنیں گے اور اپنے شہریوں کے لیے خوشیاں بانٹنے رہے گے، اس صوبے میں بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہے انکے ویژن کے مطابق کام کریں گے، ان کی سوچ ہے کہ میرٹ کی بالادستی ہونی چاہئے اور ہم اس پرعمل پیرا ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست میں انصاف تھا میرٹ انصاف ہے، ہم نے میرٹ پرعمل کیا تو اس دنیا میں بھی اورآخرت میں بھی سرخرو ہونگے۔