سٹی42:  پاکستان میں موجود غیر قانونی افغانوں کو  واپس جانے کے لئے دی گئی آخری مہلت آج 31 مارچ کو ختم ہو گئی ہے۔ کل سے غیر قانونی افغانوں کو پاکستان سے باہر چھوڑ کر آنے  کے لئے حکومتی ادارے کارروائی کریں گے۔

غیر قانونی افغانوں کی پاکستان میں  موجودگی دہشتگردی اور دوسرے سنگین سکیورٹی مسائل کا سبب بنی ہوئی ہے۔ 

پاکستان  کی موجودہ حکومت جب سے آئی ہے تبھی سے غیر قانونی افغانوں کو واپس ان کے ملک افغانستان بھیجنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن  ان میں سے بیشتر لوگ اب تک یہاں ہیں۔ گزشتہ دنوں بنوں کینٹ پر خودکش حملے میں شریک دہشتگردوں کی لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کر کے تحقیقات کی گئی تو پانچ دہشتگرد افغانستان کے شہری نکلے تھے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشتگردی اور غیر قانونی سرگرمیوں  میں ملوث پائے گئے بہت سے افغان ہی تھے جو غیر قانونی طور پر سرح پار کر کے پاکستان آتے ہیں اور سنگین وارداتیں کر کے پہلے سے یہاں موجود افغانوں کے ساتھ چھپ جاتے ہیں۔ 

زلزلے کے جھٹکے، یا اللہ خیر

پاکستان کی وفاقی حکومت نے دو دن پہلے بتایا تھا کہ آج  31 مارچ تک دی گئی مہلت مین کسی صورت میں توسیع نہیں کی جائے گی اور غیر قانونی مقیم افغانیوں کو واپس بھیجا جائے گا کیونکہ اب یہ پاکستان کی سکیورٹی کو درپیش سنگین ترین مسئلہ بن چکا ہے۔ 

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: غیر قانونی افغانوں

پڑھیں:

افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کےازالے کیلئے کنٹرول روم قائم

 افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کابل میں اعلان کے بعد کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق کنٹرول روم نیشنل کرائسس اینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سیل میں قائم کیا گیا  جو 24 گھنٹے افغان شہریوں کی معاونت کے لیے کام کرے گا۔اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ترجمان دفترخارجہ کےمطابق امیرخان نےدورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • افغان باشندوں کی وطن واپسی میں حالیہ کمی، وجوہات کیا ہیں؟
  • افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم
  • افغان شہریوں کی واپسی، شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم
  • افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کےازالے کیلئے کنٹرول روم قائم
  • افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف دشمن سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں ہوگی، کابل
  • 5؍ ہزار مزید غیرقانونی افغان باشندے واپس روانہ
  • اُروشی روٹیلا کی مندر سے متعلق بیان پر وضاحت، قانونی کارروائی کی دھمکی
  • عمرایوب کی درخواستِ ضمانت پر دلائل کیلئے بابر اعوان نے مزید مہلت مانگ لی
  • مناہل ملک کی گانے میں ذاتی کلپ استعمال کرنے پر گلوکار کو قانونی کارروائی کی دھمکی
  • عمر ایوب کی درخواستِ ضمانت پر دلائل کیلئے بابر اعوان نے مزید مہلت مانگ لی