لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں گرمیوں کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا، محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے ترمیم شدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق  سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار 7 اپریل تا 15 اکتوبر ہوں گے، سنگل شفٹ سکول ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کے روز سکولوں میں چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی۔

ڈبل شفٹ سکول ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کے روز سرکاری سکولوں کی چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی، سیکنڈ شفٹ سکول دوپہر 12 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کو یہ سکول دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے، اساتذہ سکولوں میں سوا 7 بجے سے ڈیڑھ بجے تک رہیں گے۔

عید کے روز عمران خان سے ملاقات کے لیے کوئی فیملی ممبر یا پارٹی رہنما جیل نہ پہنچا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سرکاری سکولوں سکولوں میں رہیں گے بجے تک

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کا دورہ کریں گے، صدر اردوان سے ملاقات شیڈول

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 22 اپریل سے ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے، اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے مفصل گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی صورت حال کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں آزمائش کی گھڑی میں پاکستان ترکیہ کے ساتھ ہے‘ شہبازشریف کا طیب اردوان کو فون

دیرینہ اور تزویراتی شراکت دار ہونے کے ناطے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کی روایت ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

دونوں ملکوں کی قیادت کے مابین باہمی مفاد کے معاملات پر تعاون اور اشتراک کے ضمن میں اعلیٰ سطحی روابط کے لیے ’ہائی لیول اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) ‘قائم ہے۔

ایچ ایل ایس سی سی کا ساتواں دور 12/13 فروری کو اسلام آباد میں ہوا تھا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور صدر طیب اردوان نے مشترکہ طور پر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور ترکیہ کا قومی مفاد کے بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کے عزم کا اعادہ

کل ہونے والی ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل بات چیت اور پاک ترک کثیر الجہتی اشتراک و تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے دونوں ملکوں کے عزم کی مثال ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ترکیہ دورہ رجب طیب اردوان شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ڈریں اس دن سے جب اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹ گیا تو معاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے، اعتزازاحسن 
  • وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کا دورہ کریں گے، صدر اردوان سے ملاقات شیڈول
  • قومی انسداد پولیو مہم شروع، ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
  • جدید تعلیم ہی قوم کی ترقی کا واحد راستہ ہے،جہانگیر ترین
  • زندہ برائلرمرغی کی قیمت مزید 10روپے کمی
  • ہیٹ ویو کے خطرات؛ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کب ہوں گی؟
  • ہیٹ ویو کا خطرہ، یکم جون سے تعطیلات کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو ارسال
  • گانچھے میں کل دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا
  • پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟فیصلہ وزیراعلیٰ کریں گی
  • پنجاب میں غیر معمولی ہیٹ ویو کا خدشہ