عمران خان کی رہائی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں ادھوری ہیں: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
بونیر: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں ادھوری ہیں۔
اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج تیسری عید ہے جو بانی پی ٹی آئی جیل میں گزار رہے ہیں، ان کی رہائی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں ادھوری ہیں، دعا ہے اگلی عید پر عمران خان رہائی پا کر ہمارے درمیان ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ خوشی کے لمحوں میں اسیر کارکنوں اور قائدین کی قربانیوں کو بھی یاد رکھا جائے، جلد اپوزیشن جماعتوں کو ملا کر بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور قانون کی بالادستی کیلئے تحریک چلائینگے، اختلاف رائے ضرور ہے لیکن پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور پر عمران خان کا مکمل اعتماد ہے، ان کے حوالے سے تمام پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، بانی پی ٹی آئی مقبول لیڈر ہے خدارا مزید عوام سے دور نہ رکھا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ عید کی خوشیوں کے ساتھ ہم اہل غزہ اور اہل مقبوضہ کشمیرکی قربانیاں فراموش نہیں کر سکتے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی کی رہائی عید کی
پڑھیں:
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2025ء) کوآرڈینیٹر برائے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی خواجہ رمیض حسن کی وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن سے لاہور میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ رمیض حسن نے کہا کہ ہمیں اپنے اوورسیز پاکستانیوں پر فخر ہے جو اپنے وطن سے دور رہ کر دیگر ثقافتوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں ل۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی معیشت کی بحالی کے لیے خصوصی کاوشیں ملکی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ہم وطن سے دور رہ کر بھی وطن کی بہبود کے لیے ہر لمحہ کوشاں ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔