میانمار میں 7.9 شدت کا زلزلہ، قومی سوگ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
میانمار کی حکومت نے 31 مارچ سے 6 اپریل تک قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔اس دوران زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔28 مارچ کو دو پہر 02 بج کر 20 منٹ پر میانمار میں 7.9 شدت کا زلزلہ آیا ۔
یہ زلزلہ چین کے صوبہ یون نان کے کئی علاقوں میں بھی شدت سے محسوس کیا گیا ۔ 28 مارچ کو آنے والا یہ زلزلہ رواں سال دنیا میں ریکٹر اسکیل پر 6 یا اس سے زیادہ شدت کا سترہواں زلزلہ ہے۔اس زلزلے کو رواں سال کا سب سے بڑا زلزلہ اور گزشتہ ایک دہائی میں سب سے طاقتور زمینی زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے ۔
مقامی وقت کے مطابق 30 مارچ کی دوپہر 2 بجے کے قریب میانمار کی قومی انتظامی کونسل کی رپورٹ کے مطابق زلزلے سے ملک بھر میں تقریباً 1700 افراد ہلاک، 3400 زخمی اور 300 افراد لاپتہ ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جے یو آئی کا 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کا اعلان
جے یو آئی کی مرکزی کونسل نے مائنز اینڈ منرلز بل کی بھی مخالفت کر دی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ مسائل پر جے یو آئی اپوزیشن کی حمایت کرے گی، لیکن کسی اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے جن ارکان نے بلوچستان اسمبلی میں مائنز اینڈ منرل بل کی حمایت کی ہے، ان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ لاہور میں جمیعت علمائے اسلام کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس مولانا فضل الرحمن کی زیرِصدارت منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق مرکزی کونسل کے اجلاس نے متفقہ فیصلہ کیا کہ حکومت مخالف تحریک جے یو آئی خود چلائے گی۔ جے یو آئی کی مرکزی کونسل نے مائنز اینڈ منرلز بل کی بھی مخالفت کر دی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ مسائل پر جے یو آئی اپوزیشن کی حمایت کرے گی، لیکن کسی اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے جن ارکان نے بلوچستان اسمبلی میں مائنز اینڈ منرل بل کی حمایت کی ہے، ان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنیوالے ارکان کا جواب غیر تسلی بخش ہونے کی صورت میں انہیں پارٹی سے نکالنے کا عندیہ بھی دیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فلسطین کے مسئلے پر تحریک چلائی جائے گی اور اسی سلسلے میں 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کیا جائے گا۔