اسلام آباد:

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارک باددی ہے.

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس “پر اپنے پیغا م میں پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اپنے تہنیتی پیغام میں اپنی اور برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے تمام مسلمانوں کی عید کی مبارک باد دی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ عید کا دن اپنی فیملی، پیاروں کے ساتھ خوشی منانے کا دن ہے جیسا کہ ہم اس وقت ایک بہت ہی چیلنجنگ دور سے گزررہے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ عید کے یہ خوش کن لمحات مل کرگزاریں، سب کو عیدمبارک!

اسی طرح پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنرنیل ہاکنز نے اپنے عیدالفطر کے مبارک باد کے پیغام میں کہا کہ گلاب جامن کے بغیر عید ناممکن! پاکستان میں اور آسٹریلیا میں عید منانے والے تمام لوگوں کو میٹھی عید مبارک ہو، ان میں 800,000 سے زیادہ آسٹریلوی مسلمان اور 120,000 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: برطانوی ہائی پاکستان میں ہائی کمشنر

پڑھیں:

ججز کے تبادلے چیف جسٹس کی مشاورت سے ہوئے، رجسٹرار سپریم کورٹ کا جواب

اسلام آ باد:

ججز ٹرانسفر سینیارٹی کیس میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے جواب جمع کرادیا اور کہا ہے کہ اس معاملے میں چیف جسٹس آف پاکستان کی مشاورت شامل تھی۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 200(1) کے تحت، صدر کسی ہائی کورٹ کے جج کو اس کی رضا مندی، چیف جسٹس پاکستان اور دونوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے مشاورت کے بعد، کسی دوسرے ہائی کورٹ میں منتقل کر سکتا ہے۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 200(1) کے تحت وضع کردہ طریقہ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے، وزارتِ قانون و انصاف نے 01-02-2025 کو ایک خط کے ذریعے معزز چیف جسٹس آف پاکستان سے ججز کے تبادلے کی مشاورت حاصل کی۔

یہ مشاورت/اتفاقِ رائے چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے 01-02-2025 کو فراہم کی گئی، اس جواب کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • برطانوی طیارہ بردار جہاز بحر ہند اور بحر الکاہل میں جنگی گروپ کی قیادت کرے گا
  • سندھ کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی نئی گاڑیوں کے لیے 52 کڑور 66 لاکھ روپے جاری
  • چینی بحریہ نے غیر قانونی طور پر علاقائی پانیوں میں داخل ہو نے والے فلپائنی جہاز کو سمندری حدود سے باہر نکال دیا
  • امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت
  • آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے
  • بھگوڑا یوٹیوبر برطانوی عدالت کے کٹہرے میں
  • ججز کے تبادلے چیف جسٹس کی مشاورت سے ہوئے، رجسٹرار سپریم کورٹ کا جواب
  • چوہدری شافع حسین سے کینیڈا کے ایکٹنگ ہائی کمشنر کی ملاقات،دوطرفہ تجارت بڑھانے کے امور پر بات چیت
  • اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ